سچ خبریں: حال ہی میں عراق میں امریکی سفیر کے عہدے کے لیے نامزد امیدوار کے بیانات نے تجزیہ کاروں کو بغداد کے لیے امریکی موقف کے پیغام اور عراق میں امریکہ کی قبضہ کرنے کی نئی سازش کی طرف اشارہ کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
عراقی اخبار المراقب العراقی نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ عراق میں امریکی سفیر کے عہدے کے لیے اس ملک کے صدر جوبائیڈن کی طرف سے نامزد امیدوار، ٹریسی جیکبسن کے بیانات بحث کا موضوع بن گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بغداد میں امریکی سفارت خانہ ہے یا فساد و فحشا کا اڈا؟
یاد رہے کہ جیکبسن نے دعویٰ کیا کہ ان کی آئندہ مہم کا مقصد عراق کو ایران سے وابستہ مسلح گروپوں سے نجات دلانے کے لیے سیاسی اور اقتصادی حمایت فراہم کرنا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ بیانات واشنگٹن کا بغداد کے لیے پیغام ہیں کہ امریکہ کا عراق میں کردار ابھی ختم نہیں ہوا۔
اس کے علاوہ، امریکہ یہ پیغام بھی دینے کی کوشش کر رہا ہے کہ عراق سے فوجی انخلا ان کے مستقبل کے منصوبوں میں شامل نہیں ہے۔ یہ مسئلہ عراقی حکومت کو عوامی مطالبات کے سامنے مشکل میں ڈال دیتا ہے جو امریکی قبضہ کاروں کو ملک سے نکالنے کے حق میں ہیں۔
المراقب العراقی نے مزید لکھا کہ امریکہ عمومی طور پر اپنے سفیروں کو دنیا بھر کے مختلف ممالک خصوصاً خطے کے ممالک میں مکمل اختیارات دیتا ہے جس سے وہ باآسانی ان ممالک کے داخلی معاملات میں مداخلت کر سکتے ہیں جو ماہرین اور دانشوروں کے مطابق امریکہ کی نئی قسم کی قبضہ گیری ہے۔
مزید پڑھیں: کیا عراق میں ہر امریکی سفیر کا یہی کام ہے؟
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ الحشد الشعبی اور عراقی اسلامی مزاحمتی گروپوں نے امریکیوں میں شدید خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے کیونکہ یہ گروپ عراق میں امریکی فوجی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
یوکرین فوجی ساز و سامان کی حفاظت کرنے سے قاصر
جولائی
ہم پہلے وینزویلا پھر ارجنٹائن بنے والے ہیں:ترک اقتصادی تجزیہ کار
نومبر
غزہ میں صرف چند گھنٹوں میں درجنوں شہید
اکتوبر
لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے انتخاب میں امریکہ اور سعودی عرب کی شرمناک شکست
جون
مریم نواز بھی بیماری کو بہانہ کر ملک سے باہر جانا چاہتی ہیں: شبلی فراز
فروری
امریکا اور روس میں شدید کشیدگی، جو بائیڈن نے روس کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا
اپریل
وفاقی کابینہ نے بھارت سے کپاس منگوانے کی ای سی سی کی تجویز کو مسترد کر دیا
اپریل
شمالی غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کا سلسلہ جاری
نومبر