?️
سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی غزہ میں موجودگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حماس غزہ میں باقی رہی تو یہ اسرائیل کی شکست اور ایران کے اثر و رسوخ کی بحالی کے مترادف ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی عہدیدار کا اعتراف: حماس غزہ میں موجود رہے گی
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنے تازہ بیان میں حماس کی جاری مزاحمت کو اسرائیل کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حماس کی موجودگی صرف ایک عسکری چیلنج نہیں بلکہ ایک علامتی شکست ہے جس سے ایران کے زیر اثر محور کو دوبارہ تقویت ملے گی۔
نیتن یاہو نے حماس کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو کلپس جن میں صہیونی قیدیوں کو دکھایا گیا ہے کو نفسیاتی جنگ کا حصہ قرار دیا اور کہا کہ یہ مناظر دیکھنا نہایت تکلیف دہ ہے، مگر یہ میرے عزم کو اور مضبوط کرتے ہیں کہ ہم ان قیدیوں کو ہر صورت واپس لائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی رہائی کے لیے فوجی اور سیاسی دباؤ بیک وقت استعمال کیا جائے گا، لیکن انہوں نے ایک بار پھر کسی عملی اقدام کے بغیر محض وعدہ کیا کہ تمام صہیونی قیدیوں کو واپس لایا جائے گا اور حماس کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔
نیتن یاہو نے پرانے بیانات دہراتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر حماس غزہ میں باقی رہی تو مزید صہیونی شہریوں کا اغوا ممکن ہے اور 7 اکتوبر جیسے حملے دوبارہ ہو سکتے ہیں۔ ان کے ان بیانات کو تجزیہ کار اسرائیل کی موجودہ ناکامیوں اور اندرونی دباؤ کے اعتراف کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیل کو غزہ میں جاری جنگ میں نہ صرف حماس کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے بلکہ داخلی طور پر بھی جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے مطالبے میں تیزی آ چکی ہے، جس کے باعث نتنیاہو کی حکومت سخت دباؤ میں ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
مقبوضہ کشمیر:بی جے پی کے دور حکومت میں بھارتی ریاستی دہشت گردی میں تیزی سے اضافہ
?️ 1 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں
فروری
مصنوعی ذہانت کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والے سیم آلٹمین کو کمپنی نے کیوں برطرف کیا؟
?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: مصنوعی ذہانت کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والے ’اوپن
نومبر
ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس واپسی کی لڑائی اور بائیڈن کا وائٹ ہاؤس کو الوداع
?️ 5 مارچ 2024سچ خبریں: 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات نومبر میں ہوں گے، اس
مارچ
سعودی اتحاد نے الحدیدہ صوبے میں 126 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی
?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں: سعودی جارحیت پسندوں نے منگل کے روز یمن کے صوبہ الحدیدہ
دسمبر
امریکہ کی جانب سے عالمی فوجداری عدالت پر ممکنہ پابندیاں
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے عالمی فوجداری عدالت کے خلاف ممکنہ
نومبر
فرانس کا صیہونیوں کو عسکری امداد پہنچانے کا خفیہ حربہ
?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں:فرانس بظاہر خود کو مشرقِ وسطیٰ میں امن کا ثالث ظاہر
اکتوبر
یوکرین دورے کے دوران گوٹیرس غصہ
?️ 20 اپریل 2023سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے یوکرین کے حالیہ دورے کے دوران اقوام
اپریل
کیا سویدہ کے بعد کمیشلی کی باری ہے؟
?️ 6 اگست 2025سچ خبریں: شام کے کرد آبادی والے علاقوں میں چھٹپٹ جھڑپوں کے
اگست