?️
سچ خبریں:تل ابیب میں اسرائیلی قیدیوں کے اہلِ خانہ کی بڑی احتجاجی ریلی کے دوران، امریکی صدر ٹرمپ کے نمائندے اسٹیو ویٹکاف کی تقریر کے وقت مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے نیتن یاہو کو ہوٹ کیا،مظاہرین جنگ بندی کو سیاسی فریب قرار دے رہے تھے۔
الجزیرہ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب میں اس وقت کشیدگی پیدا ہو گئی جب اسرائیلی قیدیوں کے خاندانوں اور مظاہرین نے امریکی نمائندے اسٹیو ویٹکاف کی موجودگی میں قابض وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو ہوٹ کیا۔
رپورٹ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی ویٹکاف کے ساتھ جیرڈ کشنر (ٹرمپ کے داماد) اور ایوانکا ٹرمپ (ٹرمپ کی بیٹی) بھی تل ابیب میں مظاہرین کے درمیان موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں:تل ابیب میں اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے احتجاجی ریلی
رپورٹ کے مطابق، جیسے ہی ویٹکاف نے اپنی تقریر میں نیتن یاہو کی جنگ بندی معاہدے میں کردار پر شکریہ ادا کیا، مظاہرین نے سٹی بجانا شروع کر دی اور "بو” کے نعرے لگائے۔
ویڈیوز میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی مظاہرین نے ” نیتن یاہو استعفا دو” جیسے نعرے لگائے، جس کے باعث امریکی نمائندے کو چند لمحوں کے لیے اپنی تقریر روکنی پڑی۔
ویٹکاف نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج رات ہم ایک ایسے لمحے کا جشن منا رہے ہیں جسے بہت سے لوگ ناممکن سمجھتے تھے۔ یہ امن سیاست کا نہیں، بلکہ شجاعت کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ترکی، قطر، مصر اور متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس امن کے لیے کردار ادا کیا۔ عرب شراکت داروں نے ثابت کیا ہے کہ خطے کا بہتر مستقبل ممکن ہے، اور صدر ٹرمپ نے دکھایا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کوئی خواب نہیں۔
تاہم، جب ویتکاف نے کہا کہ نیتن یاہو اور ان کی ٹیم نے اپنی زندگی اسرائیل کی خدمت کے لیے وقف کر دی ہے، اور ان کی سیکیورٹی کے لیے وابستگی ناقابلِ تزلزل ہے تو مجمع نے دوبارہ زبردست شور شرابہ کیا اور سٹیوں سے تقریب کو مفلوج کر دیا۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی مظاہرین کا نیتن یاہو سے مطالبہ
رپورٹ کے مطابق، امریکی ایلچی نے مظاہرین کی تعداد تقریباً 100000 بتائی، یہ احتجاج ایسے وقت میں ہوا جب غزہ میں جنگ بندی کے اعلان کے باوجود قیدیوں کے تبادلے اور حکومتی وعدوں پر اسرائیلی عوام میں غصہ اور مایوسی بڑھ رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
افغانستان میں ناگفتہ بہ بحران
?️ 26 اگست 2023سچ خبریں:ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے اس سال کے پہلے
اگست
پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ
?️ 16 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری
ستمبر
ہزاروں یمنی بیماروں کی حالت زار
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں:صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے منیجر خالد الشیف نے
جولائی
یوکرین کا غیرجانبدار ہونا ہی جنگ کا حل ہے: کسنجر
?️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:ہنری کسنجر جو سابق امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ نے اپنی نئی
جنوری
مسلم ممالک کو صہیونی ریاست کی مدد کے تمام راستے بند کرنے چاہئیں
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: اسلامی انقلاب کے ایران کے سپریم لیڈر نے امسال کے حج
جون
عمران خان کیا کر رہا ہے کیا نہیں کر رہا اسے چھوڑیں اور اپنے کام پر دھیان دیں
?️ 6 جون 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ عمران خان کیا
جون
غزہ میں اسرائیل کا خفیہ ایجنٹ؛ عصام النباهین کی داعش سے صہیونیوں تک کی کہانی
?️ 11 جون 2025 سچ خبریں:غزہ میں پیدا ہونے والا عصام النباهین جو داعش سے
جون
لکی مروت: پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی کی مشترکہ کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
?️ 23 فروری 2023خیبرپختونخوا:(سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس اور محکمہ انسداد
فروری