غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والوں کی اجتماعی تدفین، ہزاروں فلسطینیوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والوں کی اجتماعی تدفین، ہزاروں فلسطینیوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی

?️

غزہ (سچ خبریں)  دہشت گرد اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بمباری سے شہید ہونے والے افراد کی اجتماعی تدفین کی گئی جس میں ہزاروں فلسطینیوں نے اسرائیلی حملوں کے باوجود نماز جنازہ میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں اجتماعی طور پر شہید ہونے والے 21 فلسطینی شہدا کی اجتماعی تدفین کی گئی، ان فلسطینیوں کو غزہ میں شاہراہ الوحدہ کے قریب وحشیانہ بمباری کے دوران شہید کیا گیا تھا۔

شہید ہونے والے فلسطینیوں میں زیادہ تر الکولک خاندان کے فلسطینی تھے جن کے جسد خاکی غزہ کے الشفا میڈیکل کمپلیکس سے وسطی غزہ میں مسجد العمری سے ملحقہ قبرستان منتقل کیا گیا۔

نماز جنازہ میں ہزاروں فلسطینیوں نے شرکت کی۔ فلسطینی شہری جنازوں کے جلوس کے ساتھ شاہراہ عمرالمختار سے گذرے، شرکا مشتعل اور سخت غصے میں تھے اور دشمن ملک کے خلاف انتقام انتقام کے نعرے لگا رہے تھے۔

واضح رہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ فضائی حملوں کا آج آٹھواں روز ہے اور اب تک اسرائیلی دہشت گردی میں سینکڑوں فلسطینی شہید اور 1100سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں۔

فلسطین کے طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ کی پٹی پر جاری بمباری میں شہدا کی تعداد 145ہوگئی ہے، شہدا میں 42 بچے اور 23 خواتین اور ایک بزرگ شہری شامل ہیں جب کہ بمباری میں چھ سو سے زاید افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں سے بعض کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی میں مزید کئی مقامات پر بمباری کی ہے، بدھ کے روز اسرائیلی بمباری میں الشروق بلڈنگ کو زمین بوس کرنے کے لیے چار تباہ کن میزائل داغے گئے، قبل ازیں اسرائیل نے اس عمارت کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے اسے خالی کرانے کو کہا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

روزبروز بکھرتا ہوا امریکہ؛نصف سے زائد امریکیوں کی اس ملک کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کی حمایت

?️ 2 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکہ میں کیے جانے والے ایک حالیہ سروے سے پتہ چلتا

فلسطین کو تسلیم کرنے کی لہر پر حماس کا رد عمل

?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: حماس کے اعلیٰ رہنما اسامہ حمدان نے المیادین نیوز سائٹ سے

صہیونی وزیر کی فلسطینی رہنما کو قتل کی دھمکی

?️ 11 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر توانائی نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا

وزیر اعلیٰ سندھ کا وزیراعظم سے کے فور منصوبہ کیلئے 10 ارب روپے فراہم کرنے کا مطالبہ

?️ 17 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم

وینزویلا پر حملہ واشنگٹن کو عالمی تنہائی میں ڈال سکتا ہے:امریکی تحقیقاتی ادارہ

?️ 11 اکتوبر 2025وینزویلا پر حملہ واشنگٹن کو عالمی تنہائی میں ڈال سکتا ہے:امریکی تحقیقاتی

صیہونی حکومت کے وجود کے خلاف تین حقیقی خطرات؛ ایہود باراک کی زبانی

?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:سابق اسرائیلی وزیر اعظم نے ایران کے جوہری پروگرام سمیت تین

یمنی عوام کے لیے بین الاقوامی برادری نے کیا کیا ہے؟

?️ 22 اگست 2023سچ خبریں: صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر نے بین

صیہونی حکومت کی ایران کو جواب کی کوشش ناکام

?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں: اعلیٰ امریکی عہدیدار نے کہا کہ ایران کے خلاف اسرائیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے