?️
سچ خبریں:ملیشیا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں صیہونی بمباری جاری ہے اور کم از کم 70 ہزار افراد جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق ملیشیا کے وزیر خارجہ محمد حسن نے اسرائیل پر نسل کشی کا الزام عائد کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اقدامات اور سخت پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔محمد حسن نے غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور عالمی برادری سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مسلم ممالک اسرائیل کو عدالت میں پیش کریں: ملیشیا
انہوں نے نے صیہونیوں کے خلاف سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے آسمان سے بمباری کی بارش ہو رہی ہے اور ہم کم از کم 70 ہزار جانوں سے محروم ہو چکے ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ عالمی برادری کو فوری اقدامات کرنا ہوں گے کیونکہ صیہونی ریاست نے غزہ میں نسل کشی کا ارتکاب کیا ہے اور اس کے خلاف سخت اقتصادی اور سیاسی پابندیاں عائد کی جائیں۔
ملیشیا کے وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ اگر قابضین کے خلاف مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو مشرق وسطیٰ ایک خطرناک خطہ بن جائے گا۔
مزید پڑھیں:ملیشیا کے وزیر اعظم کا یحییٰ السنوار کی شہادت پر حیرت انگیز بیان
محمد حسن نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ اقوام متحدہ کے قیام کے بعد سے حل طلب ہے اور اگر یہ بحران نہ حل ہوا تو عالمی نظام پر اعتماد ختم ہو جائے گا۔


مشہور خبریں۔
برطانیہ کی یوکرینی فوج کی خدمت
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں:برطانوی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ
جولائی
آئی ایم ایف کی پاکستان کی اقتصاد ی شرح نموحکومتی تخمینوں سے کم رہنے کی پیشگوئی
?️ 30 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے پیش گوئی
جولائی
یمنی جنگ میں انصار اللہ نے یو اے ای کے کارڈز کیسے جلائے؟
?️ 27 جنوری 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کی یمنی جنگ میں مداخلت کا اصل
جنوری
بجلی کی مسلسل بڑھتی قیمتوں کو گھٹانے کے لیے کن فیصلوں کی ضرورت ہے؟
?️ 29 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) دنیا میں توانائی کے مسائل ہر گزرتے دن کے
نومبر
کیا امریکہ بحیرہ احمر کو فوجی بنانا چاہتا ہے؟
?️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر نے یمن میں
دسمبر
ہوائی حادثہ کے بعد واشنگٹن کا ریگن بین الاقوامی ایئرپورٹ بند
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ میں ایک مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر بلک ہاک
جنوری
پی آئی اے نے دو بین الاقوامی روٹس کے کرایوں میں نمایاں کمی کردی
?️ 2 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ( پی آئی اے ) نے
مارچ
اردغان کی بشار اسد سے قریب ہونے کی کوشش
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان شام کے صدر بشار
ستمبر