🗓️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جوبائیڈن نے صدارتی عہدہ سنبہالنے کے بعد متعدد بار شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن سے ملنے کی کوشش کی لیکن ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا جس کے بعد امریکہ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی مسلح افواج ایک ہی دن میں شمالی کوریا پر حملہ کرنے کے لیئے تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے اشتعال انگیز بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کی مسلح افواج آج رات ہی شمالی کوریا پر حملہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج آج رات ہی شمالی کوریا کے خلاف جنگی کارروائی کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے کہا تھا کہ شمالی کوریا کے خلاف جنگ اور گفتگو دونوں آپشن امریکی میز پر موجود ہیں۔
ادھر شمالی کوریا نے امریکہ کی موجودہ حکومت کے ساتھ مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکی حکومت کی دھمکیوں اور دباؤ میں نہیں آئی گی۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این اے نے ایک اعلیٰ حکومتی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ نے بارہا شمالی کوریا کے سربراہ سے بات کرنے کی کوشش کی ہے تاہم اُس جانب سے کسی قسم کا جواب نہیں دیا گیا۔
بائیڈن انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیدار نے سی این این کو بتایا کہ صدارت سنبھالنے کے بعد کئی بار صدر بائیڈن نے شمالی کوریا کے سربراہ سے بات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاکہ خطے میں جارحیت اور تناؤ کو کم کیا جا سکے۔
اعلیٰ عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر سی این این کو بتایا کہ امریکا سے شمالی کوریا رابطے کی کوششیں فروری میں کی گئیں لیکن ایک ماہ گزرنے کے باوجود اب تک کوئی جواب نہیں آیا جس کی وجہ سے امریکہ بوکھلایا ہوا ہے۔
مشہور خبریں۔
شیخ جراح اور مقبوضہ بیت المقدس میں آبادکاروں کی بغاوت
🗓️ 14 فروری 2022سچ خبریں: شیخ جراح کے پڑوس میں دفتر کھولنے کی وجہ سے
فروری
اسرائیل لبنان کی دلدل میں غرق
🗓️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان کے خلاف صیہونیوں کی جارحیت میں شدت اور خاص طور
ستمبر
یورپ جاتے ہوئے کتنے بچے مر گئے؟
🗓️ 15 جولائی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ اس سال تقریباً 300
جولائی
اسلام آباد میں پاک، افغان، چین سہ فریقی مذاکرات کا انعقاد
🗓️ 6 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے پانچویں
مئی
دوسروں کی خوشی کی خاطر خود کو تبدیل نہیں کر سکتی: ہانیہ عامر
🗓️ 7 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا
اگست
بشریٰ بی بی کی بنی گالا کو سب جیل قرار دینے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
🗓️ 13 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کیس
فروری
حماس اب بھی غزہ پر حکومت کرنے کا خواہاں
🗓️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار یدیوتھ احرانوت کی رپورٹ کے مطابق قیدیوں کے
دسمبر
سائبر اسپیس کا 83% مواد اسرائیل کے خلاف
🗓️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 12کے مطابق ورچوئل نیٹ ورکس پر غزہ
دسمبر