اسرائیل نے حزب اللہ کی نئی میزائل کے بارے میں اہم انکشاف کردیا

اسرائیل نے حزب اللہ کی نئی میزائل کے بارے میں اہم انکشاف کردیا

🗓️

تل ابیب (سچ خبریں)  اسرائیل نے حزب اللہ کی نئی میزائل کے بارے میں اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ تیزی کے ساتھ جدید اسلحہ اور پیچیدہ میزائل تیار کررہی ہے جو اسرائیل کو شدید مشکلات میں ڈال سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے ایک کثیرالاشاعت عبرانی اخبار’معاریو‘ نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ حزب اللہ کے اسمارٹ میزائلوں نے اسرائیل کو ایک نئی مشکل میں ڈال دیا ہے۔

عبرانی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ تیزی کے ساتھ جدید اسلحہ اور پیچیدہ میزائل تیار کررہی ہے، حزب اللہ کے جدید ہتھیار اور میزائل اسرائیل کی داخلی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

حزب اللہ کے میزائل سرائیل کے حساس تزویراتی مراکز اور تنصیبات کے لیے خطرہ ہیں۔ اس کے علاوہ حزب اللہ کے ہتھیار اسرائیل کے لیے آئے روز صہیونی ریاست کے لیے خطرات بڑھا رہے ہیں۔

عبرانی اخبار کے نامہ نگار تال لف رام کے مطابق حزب اللہ نے دسیوں کے قسم کے جدید اور پیچیدہ نوعیت کے میزائل تیار کررکھے ہیں۔ حزب اللہ کے میزائلوں کی نوعیت اور تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اسرائیلی نامہ نگار کے مطابق حزب اللہ شام سے ایرانی ساختہ ہتھیار حاصل کر رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

افغانستان میں کوئی حکومت نہیں:یورپی یونین

🗓️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:تاشقند اجلاس میں موجود یورپی یونین کے نمائندے کا کہنا ہے

فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کو ماڈرن ایسٹ انڈیا کمپنی قرار دے دیا

🗓️ 15 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن جماعت پاکستان

نیتن یاہو نے اپنے قانونی مشیر کو معزول کرنے سے گریز کیا ؛ وجہ ؟

🗓️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کے چینل 14 نے نیتن یاہو کی کابینہ کے

🗓️ 24 ستمبر 2022لاہور: (سچی خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا

نواز شریف کی کرپشن!

🗓️ 26 جنوری 2021وزیراعظم عمران خان اگر اپنے کسی سیاسی مخالف کو سب سے زیادہ

وزیر اعظم کی جنگلات کی اراضی پر قبضہ کرنے والوں کو وارننگ

🗓️ 21 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر

کریڈٹ سوئس بینک کی طرف سے کئی دہائیوں کی منی لانڈرنگ کا انکشاف

🗓️ 21 فروری 2022سچ خبریں: سنٹر فار رپورٹنگ کرائم اینڈ آرگنائزڈ کرپشن کی ایک تحقیقات جو

فلسطین کی آزادی کے اعلان کو 33 سال گزر چکے ،آزاد ریاست کے قیام میں رکاوٹیں

🗓️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:آج فلسطین کی آزادی کی دستاویز پر دستخط کی 33 ویں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے