سچ خبریں:روئٹرز نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور ابو مازن کے قاہرہ کے قریب الوقوع دورے کے دوران غزہ میں جنگ بندی معاہدہ آئندہ چند دنوں میں حتمی شکل اختیار کرے گا۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق روئٹرز نیوز ایجنسی نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا معاہدہ آئندہ چند دنوں میں طے پا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صہیونی میڈیا کی غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کے بارے میں نئی تفصیلات
روئٹرز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ صہیونی ریاست کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو جنگ بندی کے معاہدے پر بات چیت کے لیے قاہرہ روانہ ہو چکے ہیں۔
اسی طرح، فلسطینی اتھارٹی کے صدر ابو مازن بھی اسی موضوع پر مذاکرات کے لیے قاہرہ کا دورہ کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: صیہونیوں کا غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ
یہ دورے غزہ میں جنگ بندی اور امن کے قیام کی کوششوں کا حصہ ہیں، جن کا مقصد خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنا ہے، آئندہ چند دن ان مذاکرات کے نتائج کے حوالے سے اہم ہوں گے، اگرچہ ابھی تک صیہونیوں نے اپنے کسی وعدے پر عمل نہیں کیا ۔