🗓️
سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے ایران کی جانب سے امریکی دباؤ میں مذاکرات کو مسترد کرنے اور واشنگٹن کے مطالبات کو تسلیم نہ کرنے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ نمٹنے کے صرف دو راستے ہیں: عسکری کارروائی یا معاہدہ۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، وائٹ ہاؤس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ایران اپنے عوام اور اعلیٰ قومی مفادات کو دہشت گردی سے زیادہ اہمیت دے گا۔
وائٹ ہاؤس نے ایک بار پھر ایران پر دباؤ ڈالنے کے لیے دھمکی آمیز زبان استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے نمٹنے کے لیے یا تو فوجی راستہ اختیار کرنا ہوگا یا معاہدہ کرنا ہوگا،اس بیان کو واشنگٹن کے ایران مخالف دباؤ کو مزید بڑھانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ یہ بیان ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے تازہ ترین خطاب کے بعد سامنے آیا ہے۔
ہفتے کی شب، آیت اللہ خامنہ ای نے ملک کے اعلیٰ عہدیداروں اور حکومتی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ طاقتور حکومتیں مذاکرات پر زور دیتی ہیں، لیکن ان کا مقصد مسائل حل کرنا نہیں، بلکہ اپنی شرائط مسلط کرنا ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کبھی بھی ان کے مطالبات قبول نہیں کرے گا۔
یاد رہے کہ امریکہ اپنی پالیسیوں میں ناکامی کے بعد ایران کے خلاف زیادہ جارحانہ بیانات دے رہا ہے۔
ایران واضح طور پر کسی بھی دباؤ میں مذاکرات کو مسترد کر چکا ہے اور اپنے قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا عندیہ دے چکا ہے۔
یہ بیان اس بات کی طرف بھی اشارہ کرتا ہے کہ واشنگٹن کے پاس ایران کے خلاف سفارتی یا عسکری اقدامات کے علاوہ کوئی اور آپشن باقی نہیں بچا۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
غزہ میں جنگ بندی پر امریکہ کا ردعمل
🗓️ 15 مئی 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے غزہ میں جنگ بندی کا خیرمقدم
مئی
لبنان میں صیہونی جرائم پر امریکہ بھی بولنے پر مجبور
🗓️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے دعوی کیا
اکتوبر
پی اے سی کا غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی اور سود کی واپسی کے نظام پر عدم اطمینان کا اظہار
🗓️ 4 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی( پی اے سی) نے غیر
مارچ
آرمی چیف کی یورپی یونین سفیر سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلۂ خیال
🗓️ 10 نومبر 2021راولپنڈی(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے یورپی یونین سفیر سے
نومبر
فلسطینیوں کی نسل کشی پر خاموش رہنے والے کون ہیں؟اداکارہ کبری خان کی زبانی
🗓️ 22 جون 2024سچ خبریں: اداکارہ کبریٰ خان کا کہنا ہے کہ فلسطین پر بات
جون
ترکی حماس کو کیا سمجھتا ہے؟
🗓️ 18 اپریل 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر نے آج ایک بیان میںتحریک حماس کے
اپریل
9 مئی کیس: شیخ رشید کی درخواست ضمانت خارج، گرفتار کرلیا گیا
🗓️ 16 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) 9 مئی حملہ کیس میں عوامی مسلم لیگ کے
جنوری
اکشے کمار کی والدہ انتقال کر گئیں
🗓️ 8 ستمبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی والدہ انتقال کر گئیں
ستمبر