سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع لوئڈ آسٹن نے کہا ہے کہ یوکرین میں جاری فوجی تنازع بالآخر مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہو گا، لیکن ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ کب ہوگا۔
امریکی وزیر دفاع لوئڈ آسٹن نے جرمنی کے رامسٹین فوجی اڈے میں یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے والے گروپ کی میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ تنازع آخرکار مذاکرات کے ذریعے حل ہوگا، تاہم یہ پیش گوئی کرنا مشکل ہے کہ یہ لمحہ کب آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ یوکرین میں جنگ کا خاتمہ کیوں نہیں چاہتا ؟
آسٹن نے اعلان کیا کہ امریکی حکومت یوکرین کے لیے 250 ملین ڈالر مالیت کا نیا فوجی امدادی پیکج فراہم کرے گی، اس امداد سے یوکرائن کی مسلح افواج کی میدان جنگ میں ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔
یوکرین صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بھی کہا ہے کہ روسی نمائندوں کو یوکرائن کے دوسرے امن اجلاس میں شامل ہونا چاہیے کیونکہ ان کے بغیر جنگ کا خاتمہ مشکل ہوگا۔
امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے یوکرین کے نئے وزیر خارجہ آندری سیبیگا سے گفتگو کی اور کہا کہ وہ یوکرائن کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔ بلنکن نے کہا کہ وہ آئندہ چند ہفتوں میں سیبیگا سے ملاقات کے منتظر ہیں۔
یوکرین کے سابق وزیر داخلہ یوری لوٹسنکو نے انکشاف کیا کہ اوکرائنی فوج کے کمانڈر الیگزینڈر سیرسکی کو کورسک کے علاقے میں ناکامی کی وجہ سے برطرف کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیرسکی نے کورسک میں بہترین یونٹس اور فوجی سازوسامان بھیجا، لیکن وہ ناکام رہے، اور اب زلنسکی حکومت میں اس ناکامی کا ذمہ دار تلاش کیا جا رہا ہے۔
فرانسیسی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ یورپی یونین روس کے منجمد اثاثوں سے 300 ملین یورو یوکرین کو فوجی امداد کے طور پر فراہم کرے گی۔
روس کے حملے میں یوکرین فوج نے 500 سے زائد ماہرین کھو دیے،روس کے ایک اعلیٰ فوجی اہلکار نے انکشاف کیا ہے کہ یوکرین کی مسلح افواج نے پولتاوا کے علاقے میں روسی فوج کے حملے کے دوران کم از کم 500 ماہرین کھو دیے ہیں۔
ان کے مطابق، اس حملے میں یوکرائنی فوجی اور نیشنل گارڈ کے ماہرین سمیت، مواصلاتی نظام، الیکٹرانک جنگی نظام، ریڈیو سرویلنس اور ڈرون آپریٹرز شامل تھے، جو ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں۔
مزید یہ بھی بتایا گیا کہ اس حملے میں پولینڈ، فرانس، جرمنی اور سویڈن سے تعلق رکھنے والے فوجی تربیت کار اور کرائے کے سپاہی بھی ہلاک ہوئے، جو یوکرین فوجیوں کی تربیت کر رہے تھے، یہ حملے اگست کے آخر اور ستمبر کے آغاز میں اوکرائنی اہداف پر کیے گئے اور روس کے مطابق، یہ تمام حملے کامیاب رہے ہیں۔
روسی اہلکار نے مزید کہا کہ گزشتہ ہفتہ کییف حکومت اور اس کے مغربی اتحادیوں کے لیے نہ صرف ڈونباس کے محاذ پر بلکہ دیگر فوجی اہداف پر روس کے درست اور کامیاب حملوں کی وجہ سے نقصان دہ ثابت ہوا ہے۔
اس سے قبل روسی وزارت دفاع نے اطلاع دی تھی کہ روسی افواج نے پولتاوا کے علاقے میں یوکرین فوج کے تربیتی مرکز پر حملہ کیا تھا، جہاں غیر ملکی تربیت کاروں کی نگرانی میں اوکرائنی فوجی مواصلات اور الیکٹرانک جنگ کی تربیت حاصل کر رہے تھے۔
روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ان کی افواج نے دونیتسک کے علاقے میں ژوراوکا گاؤں پر قبضہ کر لیا ہے، وزارت کے بیان کے مطابق کہ مرکز گروپ کے یونٹس کی فعال کارروائیوں کے نتیجے میں، دونیتسک عوامی جمہوریہ کے کئی دیہات، بشمول کیرووا، پتیچیہ، اسکوشنویه، کارلووکا، زاوتنایه اور ژوراوکا کو یوکرائنی افواج سے آزاد کرایا گیا ہے۔”
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس کارروائی کے دوران روسی افواج نے یوکرائنی بریگیڈز کے آٹھ حملے پسپا کیے اور 40 سے زیادہ یوکرائنی فوجیوں کو گرفتار کیا۔
روس کی وزارت دفاع نے جمعے کے روز اعلان کیا کہ گزشتہ ہفتے روسی مسلح افواج نے 17 مشترکہ حملے کیے، جن میں ہائپرسونک میزائل کینجال اور حملہ آور ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔
ان حملوں میں یوکرینی فوج کے میزائل اور ہوائی صنعت کے کارخانے، اہم توانائی کے مراکز، میزائل اور توپ خانے کے اسلحے کے گودام، ایندھن اور لاجسٹک سازوسامان کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔
وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں میں ڈرون تیار کرنے والے کارخانے، بغیر پائلٹ کے کشتیاں رکھنے والے مراکز اور یوکرینی مسلح افواج کے عارضی اڈے بھی تباہ کیے گئے۔
مزید برآں، وزارت دفاع نے بتایا کہ روسی فوج نے خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز سے اب تک 642 طیارے، 283 ہیلی کاپٹر، 31,068 ڈرونز، 578 اینٹی ایئر میزائل سسٹمز، 17,947 ٹینک اور دیگر بکتر بند گاڑیاں، 1,446 میزائل سسٹمز، 14,158 توپیں اور مارٹرز، اور تقریباً 26,000 دیگر فوجی سازوسامان یوکرائنی فوج کا تباہ کیا ہے۔
مجارستان کے وزیر خارجہ پیٹر سیارٹو نے کہا ہے کہ یوکرین کا مغربی ممالک کی جانب سے فراہم کردہ ہتھیاروں کا استعمال روس کے اندر گہرائی میں حملے کرنے کے لیے انتہائی خطرناک ہے اور تناؤ کو بڑھا سکتا ہے۔
سیارٹو نے شمالی مقدونیہ کے وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جتنا زیادہ ہتھیار جنگی محاذ پر پہنچیں گے، اتنی ہی جنگ طویل ہو گی، زیادہ ہتھیاروں کی فراہمی کا نتیجہ مزید ہلاکتوں اور زیادہ تباہی کی صورت میں نکلے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجارستان یورپی یونین اور نیٹو کا رکن ہونے کے باوجود کبھی بھی یوکرین کو فوجی ہتھیار نہیں بھیجے گا اور مستقبل میں بھی ایسا نہیں کرے گا۔
مجارستان کے وزیراعظم وکٹر اوربان نے کہا ہے کہ یوکرائن تنازع کے حل کے لیے پہلا قدم لڑائی کو روکنا ہے، انہوں نے اٹلی میں اقتصادی فورم کے دوران کہا کہ روس اور یوکرین کے رہنماؤں کو مذاکرات کے لیے بیٹھنا چاہیے، لیکن اس سے پہلے جنگ بندی ضروری ہے۔
اوربان نے زور دیا کہ اگر ہم ایسی امن منصوبہ بندی کا انتظار کریں جو دونوں فریقوں کے لیے قابل قبول ہو، تو شاید کبھی بھی امن حاصل نہ ہو سکے، پہلا قدم امن منصوبہ نہیں بلکہ جنگ بندی ہے، تاکہ قتل و غارت کا سلسلہ ختم ہو اور مذاکرات کا آغاز ہو سکے۔
ہالینڈ یوکرین کو F-16 جنگی طیاروں کے لیے مرمت کا سامان، پرزے اور ہوا سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل فراہم کرے گا، ہالینڈ کے وزیر دفاع روبن برکلمنس نے یہ اعلان جرمنی کے رامسٹین ایئر بیس پر یوکرین کے لیے فوجی امداد کے بارے میں منعقدہ اجلاس کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا، "F-16 جنگی طیارے مرمت اور پرزوں کے بغیر پرواز کرنے کے قابل نہیں ہیں، اور ہالینڈ اس سلسلے میں 80 ملین یورو کی امداد فراہم کرے گا۔”
اس امدادی پیکج میں پرزے، جنریٹر، گاڑیاں، خصوصی آلات اور سیڑھیاں شامل ہوں گی، تاہم، حفاظتی وجوہات کے پیش نظر ہوا سے ہوا میں مار کرنے والےمیزائلوں کی تعداد ظاہر نہیں کی گئی۔
پینٹاگون نے یوکرین کو 250 ملین ڈالر کی اضافی فوجی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ اس امدادی پیکج میں RIM-7 اینٹی ایئرکرافٹ میزائل، HIMARS راکٹ سسٹم کے لیے گولہ بارود، 155 اور 105 ملی میٹر کے توپ خانے کے گولے، اسٹنگر میزائل، AT-4 اور جاولین اینٹی ٹینک سسٹم، اور بریڈلی بکتر بند گاڑیاں شامل ہیں۔
امریکی حکومت یوکرین کو گشتی کشتیوں، ہلکے ہتھیاروں کا گولہ بارود، پرزے اور یوکرینی افواج کی تربیت کے اخراجات بھی فراہم کرے گی۔
آذربائیجان کے صدر الہام علیاف نے کہا ہے کہ ان کا ملک یوکرین بحران کے حل میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، لیکن روس کے خلاف پابندیوں میں حصہ نہیں لے گا۔
علیاف نے کہا کہ ان کا ملک روس اور یوکرین دونوں کے ساتھ مضبوط تعلقات رکھتا ہے اور کبھی بھی روس کے خلاف پابندیوں میں شامل نہیں ہوگا۔
یوکرین کی پارلیمنٹ کی بجٹ کمیٹی کی سربراہ، روکسلانا پیدلاسا نے کہا ہے کہ یوکرینی فوجیوں کو جنگی خدمات کے لیے پاداش ملنے میں فنڈز کی کمی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت دفاع کے پاس 20 ستمبر کے بعد پاداش کی ادائیگی کے لیے کوئی فنڈ نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے بیجنگ کے 12 محور
ناٹو کے سکریٹری جنرل ینس اسٹولٹنبرگ نے کہا ہے کہ ناتو کے ممالک کو یوکرین کی فوجی امداد جاری رکھنی چاہیے تاکہ یوکرین اس جنگ میں کامیاب ہو سکے، انہوں نے روس کو بھی خبردار کیا کہ ولادیمیر پیوٹن کو اس جنگ میں کامیابی نہیں ملے گی۔