سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کانگریس میں پہلا خطاب شدید تنازعات اور احتجاج کے درمیان ہوا، جہاں ریپبلکن اراکین نے ان کا خیرمقدم کیا جبکہ ڈیموکریٹس نے مکمل بائیکاٹ کیا۔
ٹرمپ کے خطاب کے دوران صرف ریپبلکن اراکین کھڑے ہو کر تالیاں بجاتے رہے،ڈیموکریٹ اراکین نے نہ صرف کھڑے ہونے سے انکار کیا بلکہ مکمل خاموشی اختیار کی۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ کی کابینہ کے امیدوار؛ جی حضوری کرنے والے
بعض ڈیموکریٹس نے احتجاجاً شکست کے الفاظ والے پوسٹر اٹھا رکھے تھے،ایک ڈیموکریٹ رکن نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس ہی چھوڑ دیا۔
ٹرمپ نے اپنے خطاب میں گرین لینڈ کے عوام کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے اپنے مستقبل کے فیصلے کے حق کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو ہم آپ کو امریکہ میں خوش آمدید کہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم قومی اور بین الاقوامی مفادات کے لیے گرین لینڈ کو ضروری سمجھتے ہیں، اور ہم اسے حاصل کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے واضح طور پر کہا کہ عالمی سلامتی کے لیے ہمیں گرین لینڈ کی ضرورت ہے، اور ہم کسی نہ کسی طریقے سے اسے حاصل کر کے ہی رہیں گے۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ کی کابینہ کے امیدوار؛ جی حضوری کرنے والے
ٹرمپ کے گرین لینڈ پر ممکنہ قبضے کے بیانات اور ڈیموکریٹس کے احتجاج نے ان کے پہلے خطاب کو مزید تنازعات میں دھکیل دیا ہے۔ یہ خطاب امریکہ میں داخلی سیاسی تقسیم اور بین الاقوامی سطح پر امریکی توسیع پسندانہ پالیسیوں کا عکاس ہے۔
مشہور خبریں۔
کوئی بھی معاشرہ خواتین کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا:اسپیکر قومی اسمبلی
جون
اسرائیل کے ساتھ سمجھوتہ نے مغرب کو بھی خطرے میں ڈالا: مغربی سیاست دان
مئی
لبنان میں صیہونی جرائم پر امریکہ بھی بولنے پر مجبور
اکتوبر
ٹرمپ یمن کی دلدل میں پھنس گئے؛نیویارک ٹائمز کی سخت تنقید
اپریل
ایف بی آر کو رواں مالی سال کے 9 ماہ کی وصولیوں میں 716 ارب کے شارٹ فال کا سامنا
مارچ
ایران برکس میں شمولیت کے لیے ایک اچھا امیدوارہے: لاوروف
جون
عمران خان نے نور مقدم کیس کے سوال کا کیا جواب دیا
اگست
جن مقدمات میں قانون چیلنج ہوا ہے، ان کی الگ کیٹیگری بنانے کی ہدایت جاری کردیں، نامزد چیف جسٹس
اکتوبر