?️
سچ خبریں:فلسطینی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 80 فیصد بے گھر فلسطینی شمالی غزہ واپس آ چکے ہیں، لیکن اسرائیلی رکاوٹوں کے باعث انسانی امداد کی ترسیل میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔
فلسطینی نیوز ایجنسی شهاب کی رپورٹ کے مطابق، غزہ حکومت کے پریس آفس نے العربی ٹی وی کو بتایا کہ دو دنوں کے اندر بڑی تعداد میں آوارہ فلسطینی اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی غزہ کے رہائشیوں کی واپسی کے تاریخی مناظر
غزہ حکومت نے متنبہ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے چھوڑے ہوئے خطرناک مواد اب بھی کئی علاقوں میں موجود ہو سکتے ہیں، اور واپس آنے والے شہریوں کو انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل مسلسل امدادی سامان کی غزہ میں داخلے کو روک رہا ہے، اور اس وقت بھی بیشتر امدادی ٹرک سرحد پر رکے ہوئے ہیں۔
جنگ بندی معاہدے کے برخلاف غزہ بھیجے جانے والے امدادی ٹرکوں کی تعداد کم ہو گئی ہے،شہداء کی لاشیں نکالنے کے لیے درکار ساز و سامان بھی غزہ میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔
مزید پڑھیں: صہیونیوں کا شمالی غزہ میں مہاجرین کی واپسی کے بعد شکست کا اعتراف
بیان میں مزید انکشاف کیا گیا کہ غزہ میں بھیجے گئے خیمے متاثرہ افراد کی ضرورت پوری نہیں کر پا رہے، بے گھر فلسطینیوں کو جبری ہجرت پر مجبور کرنے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے، غزہ حکومت نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ آوارگان کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔


مشہور خبریں۔
میری جنگ ملکی مفاد کے لئے ہے
?️ 13 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے
جنوری
وزیراعظم نے وسطی ایشیائی ریاستوں تک ریلوے نیٹ ورک کی توسیع کی منظوری دیدی
?️ 5 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے وسطی ایشیائی ممالک کے
جون
کیا اسرائیلی پولیس کے ایس ایم ایس سسٹم میں کوئی خرابی تھی؟
?️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں:عبرانی زبان میں آئی ایس کی ویب سائٹ نے اعلان کیا
دسمبر
حریم شاہ کا شادی کا دعویٰ غلط ثابت ہو گیا
?️ 29 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ کا شادی
دسمبر
پاکستان پہلگام میں ملوث نہیں تھا، بھارت نے عالمی قانون توڑا، جواب دے: اقوام متحدہ
?️ 19 دسمبر 2025نیویارک: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹ میں کہا گیا ہے
دسمبر
صیہونی جنگجوؤں نے مسجد الاقصی میں 42 فلسطینیوں کو زخمی کیا
?️ 29 اپریل 2022سچ خبریں: فلسطینی ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ آج جمعہ
اپریل
’ایلون مسک اسرائیل کی منظوری کے بغیر غزہ کو انٹرنیٹ فراہم نہیں کریں گے‘
?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں: اسرائیل کے وزیر مواصلات شلومو کرہی نے سماجی پلیٖٹ فارم
نومبر
ماسکو دہشت گردانہ حملے پر امریکی ردعمل کے بارے میں روس کا ردعمل
?️ 24 مارچ 2024سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ ماسکو دہشت گردانہ حملے
مارچ