?️
سچ خبریں:تحریر الشام دہشت گرد گروپ کے سربراہ نے شامی مہاجرین کو وطن واپس لانے کے لیے تیار ہونے کا اعلان کیا ہے،انہوں نے کہا کہ آئندہ دو سال کے اندر 14 ملین شامی مہاجرین، جو ملک کے اندر اور باہر مقیم ہیں، اپنے گھروں کو واپس لوٹ آئیں گے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، شام میں 2011 سے شروع ہونے والی بدامنی نے غیرملکی مداخلت اور متعدد دہشت گرد گروہوں کے سامنے کے سبب شدت اختیار کر لی، جس کے نتیجے میں لاکھوں شہری بے گھر ہوگئے اور کئی دوسرے ممالک کی طرف فرار کر گئے۔ اب بشار الاسد حکومت کے زوال کے بعد، اس ملک کی باگ ڈور دہشت گرد تنظیم کے سربراہ ابومحمد الجولانی کے ہاتھ میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی ممالک شامی مہاجرین کو اپنے ملک واپس جانے سے روک رہے ہیں: لبنانی وزیر خارجہ
ابومحمد الجولانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہماری پیش گوئی ہے کہ آئندہ دو سال کے دوران 14 ملین شامی مہاجرین، جو ملک کے اندر یا بیرون ملک ہیں، اپنے گھروں کو واپس لوٹ آئیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ شامی مہاجرین کی ایک بڑی تعداد وطن واپس آئے گی اور بیرون ملک صرف ایک سے ڈیڑھ ملین لوگ رہ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ملک میں مضبوط سول اداروں کا قیام ہے، کیونکہ اگر حکومت کمزور ہوگی تو شہری بھی مضبوط نہیں ہوسکیں گے۔
الجولانی نے آخر میں امید ظاہر کی کہ تحریر الشام شام میں ایک مستحکم حکومت تشکیل دینے میں کامیاب ہوگی، انہوں نے کہا کہ ہم بدلے کے بغیر فتح کے خواہاں ہیں، مصالحتی کوششوں اور عام معافی کے لیے پرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں: جرمنی میں رہنے والے شامی مہاجرین کے بارے میں جرمن چانسلر کا بیان
رپورٹ کے مطابق، شام کی جنگ نے 14 ملین شامیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کر دیا جن میں سے 6 ملین سے زائد افراد دوسرے ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔
مشہور خبریں۔
بھارتی حکومت کشمیری عوام سے ان کی شناخت چھین کر ان کے حوصلے پست کرنا چاہتی ہے
?️ 7 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم
اپریل
شہباز شریف جدہ پہنچ گئے
?️ 30 اپریل 2022جدہ:(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب کے دوسرے روز جمعہ
اپریل
رفح میں صیہونی جارحیت کے خلاف ورلڈ فوڈ پروگرام کی وارننگ
?️ 14 فروری 2024سچ خبریں: ورلڈ فوڈ پروگرام کے حکام نے غزہ کی پٹی کے
فروری
سید حسن نصراللہ کی تدفین کہاں ہوگی؟حزب اللہ کا اعلان
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے نائب صدر نے سید
اکتوبر
شام عرب دنیا کی سلامتی کا ایک ستون ہے:بن زائد
?️ 19 مارچ 2022سچ خبریں:ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زائد نے شام کے
مارچ
دنیا بھر کے لوگوں کے سروں پر گرنے والے امریکی بم
?️ 7 مارچ 2021سچ خبریں:ایک امریکی ویب سائٹ کے مطابق اس ملک نے 2001 کے
مارچ
یوکرینی صدر کی اہلیہ کا مقبوضہ فلسطین کا ممکنہ دورہ
?️ 12 جون 2023سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے مستقبل قریب میں یوکرین کے صدر ولادیمیر
جون
پی ٹی آئی رہنماؤں کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے ملکی ساکھ کو نقصان پہنچا۔ وزیراعظم
?️ 16 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان
جولائی