🗓️
سچ خبریں:سعودی عرب کے شہر جدہ میں لبنان اور شام کے وزرائے دفاع کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک نے سرحدی سلامتی، عسکری چیلنجز، اور مشترکہ تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان بھی شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں:جولانی حکومت کے دہشت گردوں کی لبنانی سرزمین پر یلغار
سعودی خبررساں ایجنسی واس کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی وزیر دفاع میشل منسی اور شامی وزیر دفاع مرہف ابوقصرہ نے متعدد سیکیورٹی اور عسکری موضوعات پر تبادلہ خیال کیا، اس ملاقات کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان استحکام اور امن کے قیام کے لیے تعاون کو وسعت دینا تھا۔
ملاقات کے دوران ایک اہم معاہدہ بھی طے پایا جس کے تحت لبنان اور شام کے مابین سرحدوں کی اسٹریٹیجک حد بندی پر زور دیا گیا۔ قانونی اور تکنیکی کمیٹیوں کی تشکیل پر اتفاق ہوا تاکہ مختلف امور کا منظم انداز میں جائزہ لیا جا سکے،سرحدی سیکیورٹی اور فوجی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ مکینزم کو فعال بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
فریقین نے آئندہ مرحلے میں سعودی عرب کی میزبانی میں ایک اور اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا تاکہ موجودہ معاہدوں پر عمل درآمد کی نگرانی اور ان میں پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے۔
لبنانی اور شامی وزرائے دفاع نے اس اہم اجلاس کی میزبانی پر سعودی عرب اور وزیر دفاع خالد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا اور باہمی معاہدوں پر اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: ترکی، لبنانی اور سعودی وفود کا شام کا دورہ
سعودی عرب نے بھی اپنی جانب سے لبنان اور شام کے درمیان امن، استحکام، اور علاقائی سلامتی کے فروغ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ سعودی قیادت کے مطابق، یہ تعاون نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے کے لیے اہم ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
برطانیہ کی یوکرینی فوج کی خدمت
🗓️ 16 جولائی 2023سچ خبریں:برطانوی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ
جولائی
پوٹن دنیا کے سامنے خود کو رسوا کر رہے ہیں: لز ٹیرس
🗓️ 13 مئی 2022سچ خبریں: برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق، جرمنی میں جی 7
مئی
5 میں سے 4 اسرائیلی نیتن یاہو کو 7 اکتوبر کی ناکامی کا ذمہ دار سمجھتے ہیں
🗓️ 25 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم ایہود باراک نے اس
جولائی
عراقی فوج کے ہاتھوں موصل میں داعش کا سربراہ گرفتار
🗓️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:عراقی فوج نے اس ملک کے صوبہ نینوا کے شہر موصل
مارچ
بغداد میں جمعہ کے مظاہروں کے ساتھ صدر کا تصادم
🗓️ 11 اگست 2022سچ خبریں: صدر تحریک کے رہنما سید مقتدی صدر کے قریبی
اگست
سی ڈی ڈبلیو پی نے 246 ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری دے دی
🗓️ 8 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے
ستمبر
ڈونلڈ ٹرمپ کے مجسمے پر سیاحوں کا حملہ، میوزیم انتظامیہ نے مجسمہ ہٹادیا
🗓️ 20 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک میوزیم میں سے اس وقت
مارچ
سام سنگ کا اے آئی ٹیکنالوجی والے گھریلو آلات پر کام شروع
🗓️ 6 اپریل 2024سیئول: (سچ خبریں) ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ اپنے گھریلو برقی آلات میں
اپریل