سچ خبریں:حزب اللہ نے سعودی نیوز چینل الحدث اور اس کے ہم خیال چینلز کی جانب سے پھیلائی جانے والی افواہوں پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
النشرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے میڈیا ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے الحدث کی جانب سے حزب اللہ سے منسوب خبروں کی اشاعت کی مذمت کی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی چینلوں کی متحدہ عرب امارات سے واپسی؛کیا سعودیوں نے اس ملک کے معاشی مرکز کو نشانہ بنایا ہے؟
بیان میں کہا گیا کہ یہ چینل اکثر حزب اللہ کے نام سے جعلی ذرائع سے منسوب خبریں نشر کرتا ہے، خاص طور پر صہیونیوں کے البترون علاقے پر حملوں کے حوالے سے۔
حزب اللہ نے واضح کیا کہ ہماری پالیسی بالکل صاف ہے، جیسا کہ ہم اپنے سابقہ بیانات میں بتا چکے ہیں اور اس پر زور دے چکے ہیں کہ حزب اللہ کے اندر یا اس کے قریب کوئی ذرائع موجود نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں: الجزائر کا جھوٹی معلومات فراہم کرنے پر سعودی چینل کا لائسنس منسوخ
بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ دعویٰ کردہ ذرائع کسی بھی صورت ان چینلز کو معلومات فراہم نہیں کر سکتے، جو کھلے عام صہیونی پروپیگنڈا مشین کا حصہ بن کر مزاحمتی تحریک اور لبنانی عوام کے خلاف دشمنی میں مصروف ہیں۔