?️
سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے تسلیم کیا ہے کہ حزب اللہ کی طاقت تیزی سے بحال ہو رہی ہے۔
فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ذرائع ابلاغ نے اس حقیقت کا اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ کی عسکری طاقت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اس نے اپنی بنیادی فوجی تنصیبات کو ازسرنو بحال کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی چینل کان کے نامہ نگار نے کہا ہے کہ تل ابیب کی سکیورٹی رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کی طاقت میں حالیہ ہفتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دشمن کو بھی جنگ میں حزب اللہ کی طاقت کا اعتراف
اس صحافی نے وضاحت کی کہ صیہونی اعلیٰ عہدیداروں کا خیال ہے کہ حزب اللہ نے ان علاقوں میں جہاں اس کا کنٹرول ہے، اپنے عسکری بنیادی ڈھانچے کو دوبارہ تعمیر کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
صہیونی اخبار ہارٹیز نے بھی اپنی رپورٹ میں حزب اللہ کی طاقت میں اس تیز رفتار بحالی کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا کہ حزب اللہ شمالی لبنان، خاص طور پر دریائے لیتانی کے شمالی حصے میں اپنی عسکری قوت کو مضبوط کرنے کے لیے سرگرم ہے۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کے انٹیلی جنس شعبے نے حالیہ ہفتوں میں انتباہ جاری کیا ہے کہ حزب اللہ پوری سنجیدگی کے ساتھ اپنی فوجی صلاحیتوں اور تزویراتی اثر و رسوخ کو دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں:صیہونی ماہر کا حزب اللہ کی طاقت کا اعتراف
اگرچہ صہیونی میڈیا کی جانب سے حزب اللہ کی طاقت میں اضافے کے یہ اعترافات ممکنہ طور پر لبنان پر دوبارہ حملے کی تیاریوں کا جواز فراہم کرنے کے لیے ہیں لیکن حزب اللہ کے رہنماؤں نے بارہا واضح کیا ہے کہ یہ تحریک اپنے شہداء اور نقصان کے باوجود دوبارہ دفاعی طاقت بحال کر چکی ہے اور اسرائیل کے کسی بھی جارحانہ اقدام کا بھرپور جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔


مشہور خبریں۔
عمران خان نے آرمی چیف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’جنرل باجوہ میں تو نہیں کہہ رہا لیکن عوام نے فضل الرحمن کا نام ڈیزل رکھ دیا ہے
?️ 11 مارچ 2022لوئر دیر (سچ خبریں ) وزیراعظم نے کہا ہے کہ ’’ابھی جنرل
مارچ
یوکرین جنگ پر کون پیڑول ڈال رہا ہے؛سابق امریکی انٹیلی جنس عہدیدار کی زبانی
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی انٹیلی جنس سروس کے ایک سابق عہدیدار نے یوکرین
جولائی
بھارت کا پی آئی اے کو خصوصی پرواز کی اجازت دینے سے انکار
?️ 28 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) بھارتی حکومت نے پی آئی اے کو جے
جنوری
شہید سلیمانی کی قبر کے بھی دشمن
?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ ہم کرمان
جنوری
شن بیٹ میں نیتن یاہو کے ساتھ منسلک سربراہ کی تقرری کے نتائج
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی امور کے ایک ماہر نے بنجمن نیتن یاہو کے
مئی
ٹوئٹر سے مماثل پلیٹ فارم ’بلیو اسکائی‘ کی مقبولیت میں اچانک اضافہ
?️ 19 نومبر 2024 سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) سے مماثلت
نومبر
سمندری طوفان "تاؤتے” کراچی سے صرف800 کلومیٹر دور
?️ 17 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان آج
مئی
وفاقی حکومت کا سندھ میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم اعلان
?️ 27 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ
نومبر