🗓️
کابل (سچ خبریں) افغانستان میں آئے دن عام شہریوں کی خونریزی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تازہ ترین حملے میں مزید درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغربی علاقے میں دو بم دھماکوں میں مسافر بسوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور مزید 6 زخمی ہوگئے۔
خبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کابل پولیس کے ترجمان بصیر مجاہد کا کہنا تھا کہ دھماکوں میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔
قبل ازیں رواں ماہ کے اوائل میں افغان دارالحکومت کابل میں اسی طرح کے دھماکے ہوئے تھے جو ہزارہ برادری کے اکثریتی علاقے میں ہوئے تھے، ان دھماکوں میں 12 شہری جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔
خیال رہے کہ افغانستان میں امریکا کے مکمل فوجی انخلا کے اعلان کے بعد دھماکوں اور سرکاری فورسز پر حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، افغانستان کے مختلف علاقوں میں 8 جون کو ہونے والے واقعات میں 150 افغان فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔
افغان حکومت کے سینئر عہدیداروں کے مطابق ملک کے 34 میں سے 26 صوبوں میں اس وقت کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور ہلاکتوں میں پریشان کن اضافہ ہوچکا ہے۔
خیال رہے کہ امریکا گزشتہ برس طالبان کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت افغانستان سے تمام بیرونی فوجیں واپس بلالے گا اور نئے امریکی صدر نے 11 ستمبر تک فوجی انخلا کا اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب افغان حکومت اور طالبان کے درمیان سیاسی مذاکرات بھی طویل عرصے سے تعطل کا شکار ہیں اور دونوں فریقین کے درمیان کشیدگی میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے، شہریوں کونشانہ بنانے کے حوالے سے بھی دونوں فریقین ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں۔
اس سے قبل 6 جون مغربی صوبے بادغیس میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے خواتین و بچوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
کابل میں 3 جون کو منی بسوں پر حملہ کیا گیا تھا اور دو بم دھماکوں کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور دیگر 9 افراد زخمی ہوگئے تھے، اس سے قبل اسی ہفتے شروع میں بھی منی بسوں کو نشانہ بنایا گیا تھا اور متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔
پولیس کے ترجمان فردوس فرامرز کا کہنا تھا کہ پہلا دھماکا کابل کے جنوب مغربی علاقے میں ہوا جہاں آزادی کی اکثریت ہزارہ برادری کی ہے، جو اکثر دہشت گردوں کے حملوں کا نشانہ بنتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس دھماکے میں 4 افراد مارے گئے اور 4 زخمی ہوئے۔
ترجمان نے کہا تھا کہ چند گھنٹوں بعد چند کلومیٹر کے فاصلے پر دوسری بس نشانہ بنی جو ہزارہ برادری کی آبادی کے قریبی علاقہ ہے۔
افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن نے کہا تھا کہ رواں سال کے پہلے 3 ماہ میں دہشت گردی کے واقعات میں ایک ہزار 783 شہری ہلاک یا زخمی ہوئے، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 29 فیصد زائد ہے۔
مشہور خبریں۔
حماس نے اسرائیل پر حملہ کیوں کیا؟ وائٹ ہاؤس کی زبانی
🗓️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ ایران فلسطینی مزاحمتی
اکتوبر
سویلین کیلئے ملٹری کورٹس اے پی ایس جیسے مجرمان کیلئے بنی تھیں، جسٹس مسرت ہلالی
🗓️ 8 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی رکن
جنوری
بیمار سعودی عالم دین کو رہا کیا جائے:اقوام متحدہ کا سعودی حکام سے مطالبہ
🗓️ 3 جنوری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی معذور افراد کے حقوق سے متعلق کمیٹی نے
جنوری
عالمی یوم قدس میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتا ہوں:سید حسن نصر اللہ
🗓️ 8 اپریل 2023سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے اپنے خطاب میں یوم قدس
اپریل
صہیونی وزیرنے غزہ کے علاقے پر صیہونی بستیوں کے قیام کا کھلم کھلا اعلان کیا
🗓️ 8 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے وزیر خزانہ بیتزلال اسموٹریچ نے جو فلسطینیوں کے
جنوری
شام میں التنف بیس میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر ردعمل
🗓️ 29 جنوری 2024سچ خبریں:اردن کے شمال مشرق میں واقع امریکی فوجی اڈے پر عراقی
جنوری
بجلی ایک روپیہ 25 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری
🗓️ 11 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے
جولائی
شام مقبوضہ جولان کو دوبارہ واپس لینے کا حقدار
🗓️ 20 جنوری 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے بسام صباغ نے
جنوری