امریکی ریاست ٹیکساس کی سرحد کے قریب فائرنگ، درجنوں افراد ہلاک ہوگئے

امریکی ریاست ٹیکساس کی سرحد کے قریب فائرنگ، درجنوں افراد ہلاک ہوگئے

🗓️

واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکی ریاست ٹیکساس کی سرحد کے قریب فائرنگ ہونے کی وجہ سے درجنوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے شہر بھر میں شدید خوف و ہراس پھییل چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میکسیکو کے سرحدی شہر رینوسا فائرنگ کے نتیجے میں 18افراد ہلاک ہو گئے، مقامی پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور بھی مارے گئے۔

خبررساں اداروں کے مطابق امریکی سرحد کے قریب میکسیکو کے شہر رینوسا میں پیش آنے والے واقعے میں ٹیکسی ڈرائیور، طالب علم اور مزدوروں سمیت 18افراد ہلاک ہوئے، حملے کے بعد شہر بھر میں خوف و ہراس کی لہر پھیل گئی۔

امریکی ریاست ٹیکساس سے ملحق یہ شہر مجرمانہ سرگرمیوں کی آماجگاہ رہا ہے، پولیس ترجما ن نے اپنے بیان میں بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد اور حملہ آوروں کی فی الحال شناخت نہیں ہو سکی، لیکن سیکورٹی سروز کے اہل کار واقعے کے پس پردہ حقائق جاننے کے لیے تحقیقات کررہے ہیں۔

اس سلسلے میں رینوزا کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں اور شہر بھر میں پولیس کے گشت کو بڑھا دیا گیا ہے، پرتشدد واقعات کے بعد نیشنل گارڈزکو طلب کیا گیا ہے، جبکہ فوج، مقامی پولیس اور خفیہ ایجنسیاں بھی سرگرم ہو گئی ہیں۔

واضح رہے کہ میکسیکو میں 2019 ء میں قتل کے 34 ہزار 681 اور 2020 ء میں 34 ہزار 554 واقعات ریکارڈ کیے گئے تھے، مختلف جرائم پیشہ گروہ منشیات، ہتھیاروں اور انسانی اسمگلنگ کے لیے استعمال کیے جانے والے راستوں کو اپنے کنٹرول میں لینے کے لیے ایک دوسرے کے خلاف محاذ آرا ہیں، ان کے درمیان اکثر خوں ریز جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں، میکسیکو کی حکومت ان گروہوں پر قابو پانے میں اب تک ناکام ثابت ہوئی ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں اور عدلیہ کا ان جرائم پیشہ گروپوں کے ساتھ گٹھ جوڑ ہے یا وہ بدعنوانی کے دلدل میں پھنس چکی ہیں، میکسیکو کے صدر آندریس میونیل لوپیز اوربیڈر کی موجودہ حکومت کو سیکورٹی کے حوالے سے اہم چیلنجوں کا سامنا ہے۔

مشہور خبریں۔

نائجیریا میں داعش کے 100 دہشت گرد دریا میں ڈوبے

🗓️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں:     نائیجیریا کے فوجی اور مقامی ذرائع نے آج منگل

سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کرنے والے ارکان اسمبلی کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصل

🗓️ 7 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے فیصلے کیخلاف قومی

ہنیہ کی شہادت کے بعد شیعہ اور سنی کا تاریخی اتحاد

🗓️ 5 اگست 2024سچ خبریں: دنیا کی توجہ ابھی تک تہران اور بیروت میں صیہونی

غزہ کے خلاف آپریشن کے بعد سے اسرائیلی فوج بدترین حالات سے دچار

🗓️ 24 دسمبر 2023سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے اعتراف کیا کہ ہم غزہ کی پٹی کے

صیہونی آبادکاری کے خطرناک ترین منصوبے پر عمل درآمد کے بارے میں SAF کا انتباہ

🗓️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطین لبریشن آرگنائزیشن نے یروشلم اور مغربی کنارے کے مستقبل کے

سردیوں کیلئے گیس کا بندوبست نہیں ہوسکا

🗓️ 11 اکتوبر 2022تھرپارکر: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سردیوں کیلئے گیس کا بندوبست نہیں ہوسکا، گیس اتنی مہنگی

غزہ کے بے گھر لوگوں کے لیے 100,000 سے زیادہ خیموں کی ضرورت

🗓️ 28 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کی اپنے علاقوں میں واپسی

شوبز انڈسٹری میں میرا کوئی دوست نہیں ہے، وینا ملک

🗓️ 30 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ وینا ملک کا کہنا ہے کہ میڈیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے