🗓️
سچ خبریں:اسرائیل پر غزہ میں جنگ بندی کے لیے شدید اندرونی و بیرونی دباؤ ہے،امریکی دباؤ کے ساتھ ساتھ فوجیوں کی تھکاوٹ اور قیدیوں کی واپسی کی امید میں صیہونی قیادت کو مذاکرات اور جنگ بندی پر رضامندی کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کو غزہ میں اپنی جارحانہ کارروائیوں میں کمی اور جنگ بندی پر آمادگی کے لیے سخت داخلی و بین الاقوامی دباؤ کا سامنا ہے، جس میں امریکہ کا کردار نمایاں ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کے مطابق، اسرائیلی ٹی وی چینل 14 نے اسرائیلی حکام کے حوالے سے بتایا کہ تل ابیب پر جنگ میں نرمی اور آتش بس کے لیے داخلی اور بیرونی سطح پر غیر معمولی دباؤ بڑھ گیا ہے۔
اس چینل کے مطابق، امریکہ نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ مستقبل قریب میں غزہ کے لیے بڑے پیمانے پر انسانی امداد کی فراہمی کی اجازت دے اور اس حوالے سے تل ابیب پر دباؤ ڈال رہا ہے۔
یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیلی ریڈیو و ٹی وی ادارے نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی فوج کے پیادہ دستے کے کئی فوجیوں نے اپنے کمانڈرز سے کہا ہے کہ وہ غزہ میں بڑے زمینی حملے سے گریز کریں کیونکہ جنگ کے طویل ہونے کی وجہ سے وہ شدید تھکن اور جسمانی و ذہنی دباؤ کا شکار ہو چکے ہیں۔
عبرانی اخبار یدیعوت احرونٹ نے بھی ایک سینئر سکیورٹی اہلکار کے حوالے سے اعتراف کیا ہے کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے اسرا زندہ واپس آئیں تو ہمارے پاس حماس سے مذاکرات اور آتش بس کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ اسرائیل کو یا تو غزہ پر فوجی قبضے اور اسرا کی ہلاکت یا پھر حماس سے معاہدے اور جنگ بندی کے درمیان انتخاب کرنا ہو گا۔
اسی اخبار نے مزید لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج اب غزہ میں جنگ کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہے، جب کہ اسے اپنے بعض مقاصد کے حصول میں ناکامی کا سامنا ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
یوکرین کے ماریوپول شہر پر روس کا مکمل کنٹرول
🗓️ 22 مئی 2022سچ خبریں:روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین میں جنگ
مئی
پیوٹن نے یوکرائن پر حملہ کرکے عالمی جنگ کو روکا: روسی ڈوما اسپیکر
🗓️ 27 فروری 2022سچ خبریں:روسی ڈوما کے اسپیکر ویاچسلاو ویلوڈن نے کہا کہ پیوٹن نے
فروری
صدر مملکت عارف علوی کی قومی ٹیم کو مبارک باد
🗓️ 25 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان نے بھارت کے خلاف کرکٹ میچ میں تاریخی
اکتوبر
درخواست میں لکھا ہے 9 مئی کو درجنوں لوگ مارے گئے، کسی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ نہیں لگایا، آئینی بینچ
🗓️ 28 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سانحہ 9
فروری
کیا اسرائیل حماس کے مطالبات ماننے پر مجبور ہے؟ صہیونی میڈیا کا اعتراف
🗓️ 30 اپریل 2024سچ خبریں: صہیونی حلقوں اور ماہرین نے یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ
اپریل
ماسکو اور بیجنگ کثیر قطبی دنیا کے اصولوں کو فروغ دینے کے خواہاں
🗓️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:روس میں چین کے سفیر ژانگ ہانہوئی نے آج ایک تقریر
مارچ
سعودی عرب کے ساتھ امریکہ کے تعلقات ختم: امریکی سینیٹر
🗓️ 10 اکتوبر 2022سچ خبریں: امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر کرس مرفی نے سی این این
اکتوبر
سپریم کورٹ کو اتنا کمزور نہ کریں کہ لوگ اس کی طرف دیکھنا چھوڑ دیں
🗓️ 14 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی
نومبر