سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ امریکہ اور تل ابیب کی ایران کے نظام کو تبدیل کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ امریکہ اور اسرئیل کے لیے ایران کے نظام حکومت کو ختم کرنے کا منصوبہ ناممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خطے میں ایران مخالف امریکی بڑا منصوبہ کیسے ناکام ہوا؟
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ سوال کہ آیا ایران کے نظام حکومت کو گرا جا سکتا ہے یا نہیں، بالکل بھی قابلِ غور نہیں ہے۔
صہیونی میڈیا نے مزید کہا کہ امریکی اور اسرائیلی ایران میں کوئی بھی کاروائی کرنے سے قاصر ہیں۔
یاد رہے کہ عبری زبان کے میڈیا کا یہ اعتراف اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ اور صہیونی حکومت نے اسلامی انقلاب کے بعد سے لے کر اب تک ایران کے نظام حکومت کو کمزور کرنے اور اس ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے کوئی بھی کوشش نہیں چھوڑی لیکن وہ ہمیشہ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں اور اس کے بعد بھی ناکام رہیں گے اس لیے کہ ایران کا حکومتی نظام اتنا کمزور نہیں کہ امریکہ اور اسرائیل اس کا کچھ بگاڑ سکیں۔
مزید پڑھیں: بین الاقوامی اخلاقیات کے نقطہ نظر سے ایران اور اسرائیل کا فوجی رویہ
اسی لیے امام خمینی نے امریکہ کو شیطان اکبر کہا تھا اور کہا تھا کہ امریکہ ایران کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا