سچ خبریں:امریکی حکومت نے رواں ہفتے یوکرین کے لیے 1.25 بلین ڈالر کی ایک اور عسکری امدادی پیکیج بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
ٹاس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایسوسی ایٹڈ پریس نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اس ملک کے صدر جو بائیڈن کی حکومت اس ہفتے 1.25 بلین ڈالر کی عسکری امداد کا اعلان کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کا یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے کے لیے مزید 725 ملین ڈالر کی امداد
اس امدادی پیکیج میں قابل ذکر مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود شامل ہوگا، جن میں "نسمز” (NASAMS) میزائل سسٹمز اور "ہاک” ایئر ڈیفنس سسٹمز کے اہم اجزاء شامل ہیں۔
اس کے علاوہ، 155 اور 105 ملی میٹر کی توپوں کے گولے اور "سٹینگر” میزائل بھی اس پیکیج کا حصہ ہوں گے۔
حکام نے بتایا کہ ممکنہ طور پر اس امدادی پیکیج کا باضابطہ اعلان پیر کے روز کیا جائے گا۔ تاہم، یہ معلومات گمنامی کی شرط پر فراہم کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: جاپان اور برطانیہ کی یوکرین کو ایک ارب ڈالر کی امداد
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بائیڈن انتظامیہ یوکرین کی حمایت کے لیے اپنے آخری اقدامات کر رہی ہے، کیونکہ 20 جنوری 2025 کو امریکی صدر کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو کر نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس کی چابی سونپنی ہوگی جنہوں نے اپنی انتخاباتی مہم کے دوران کہا تھا کہ اگر میں صدر بنوں گا تو سب سے پہلے یوکرین کی مالی امداد کروں گا۔
مشہور خبریں۔
بینکوں کا مقررہ حد سے زائد کیش ڈپازٹس پر ماہانہ 5 فیصد فیس عائد کرنے کا اعلان
نومبر
چین ہماری سرحدوں کے قریب پہنچ رہا ہے: نیٹو
اکتوبر
مغربی کنارے کے خلاف صیہونی وحشی پن
دسمبر
کملا ہیرس کا تابعین اسکول پر صہیونی جرم کا اعتراف
اگست
فن لینڈ اور سویڈن کو نیٹو میں شامل کرنے کے لیے ترکی کے شرائط
مئی
اسرائیل نے جنگ بندی کے بعد دوبارہ غزہ پر حملہ کیا
اگست
خیبرپختونخوا: شورش زدہ کُرم میں شرپسندوں کے خاتمے کیلئے آپریشن شروع
جنوری
برطانوی پولیس افسر کے جنسی اور اخلاقی اسکینڈل کی خوفناک تفصیلات
جنوری