🗓️
تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل اور عرب ممالک کے مابین روابط کا سلسلہ جاری ہے اور متعدد عرب ممالک نے اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعلان کردیا ہے تاہم متحدہ عرب امارات وہ پہلا ملک بن چکا ہے جس نے اسرائیلی سرزمین پر اپنا سفارت خانہ کھول دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے فلسطینیوں کے ساتھ خانت اور غداری کا ارتکب کرتے ہوئے اسرائیل میں سفارت خانہ کھول دیا ہے جس کے بعد امارات خلیج فارس کے عرب ممالک میں سفارت خانہ کھولنے والا پہلا ملک بن گيا ہے۔
متحدہ عرب امارات نے فلسطینیوں کے ساتھ خانت اور غداری کا ارتکب کرتے ہوئے اسرائیل میں سفارت خانہ کھول دیا ہے جس کے بعد امارات خلیج فارس کے عرب ممالک میں سفارت خانہ کھولنے والا پہلا ملک بن گيا ہے۔
اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفیر محمد محمود آل خاجہ نے اسرائیل میں ایک تقریب میں سفارت خانے کا افتتاح کر دیا اور دفتر کے باہر اماراتی پرچم لہرادیا۔ اماراتی سفارت خانہ تل ابیب اسٹاک ایکسچینج میں قائم کیا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے پہلے سفیر محمد آل خاجہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل سے سفارتی اور تجارتی تعلقات کی بحالی کے بعد پہلی بار ہم نے معیشت، ہوائی سفر، ٹیکنالوجی اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں بڑے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ محمد آل خاجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری پر کافی پیشرفت ہوئی ہے ۔ اس موقع پر اسرائیلی صدر آئزک ہرزگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ تل ابیب میں اماراتی جھنڈا لہرانے پر اسرائیل کو فخر ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہی اسرائیلی وزیر خاجہ یائر لپید نے ابوظہبی میں اسرائیلی سفارت خانے اور دبئی میں اسرائیلی قونصل خانے کا افتتاح کیا تھا ۔ اسلامی ماہرین اور دانشوروں کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرکے فلسطینیوں اور مسلمانوں کے ساتھ غداری اور خیانت کی ہے جس کا اسے تاوان ادا کرنا پڑےگا
مشہور خبریں۔
یمن کی جنگ میں جارحیت پسندوں کی مایوسی
🗓️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی زیرقیادت جارح اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے جمعہ کی صبح
دسمبر
ٹرمپ انتخابی مہم شروع کرنے کی تیاریوں میں
🗓️ 6 نومبر 2022سچ خبریں:ایک امریکی ویب سائٹ نے لکھا کہ اس ملک کے سابق
نومبر
مسلم لیگ (ن) کی اسحٰق ڈار کو نگران وزیر اعظم بنانے کی تجویز، پیپلز پارٹی کا عدم اتفاق
🗓️ 24 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف وزیر خزانہ
جولائی
اسلام آباد: احتساب عدالت نے اسحٰق ڈار کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے
🗓️ 7 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) عدالت نے رواں سال مئی میں ان کی گرفتاری
اکتوبر
روس افریقہ کے ساتھ تعلقات بڑھانے کا خواہاں
🗓️ 6 اگست 2023سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ
اگست
ہمارے کمانڈروں کا قتل ہمارے اعزاز کا تمغہ ہے: قسام بٹالین
🗓️ 4 جنوری 2024سچ خبریں:حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ شہید صالح العروری کے
جنوری
نئی ریفائنری پالیسی کو حتمی شکل دی جا رہی ہے:حماد اظہر
🗓️ 26 دسمبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) وفاقی وزیر وزیر توانائی حماد اظہر
دسمبر
وزیر اعظم آج فیصل آباد کا دورہ کریں گے
🗓️ 9 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان آج فیصل آباد کا
فروری