ایک اور یورپی ملک نے آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا

ایک اور یورپی ملک نے آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا

🗓️

سچ خبریں: اسلووینیا کی پارلیمنٹ نے آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی قرارداد منظور کر لی

خبر رساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی حکومت کے جرائم کے خلاف فلسطین کی بین الاقوامی حمایت کے سلسلے میں، اسلووینیا نے بھی آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یورپی ممالک کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے نتائج

اگرچہ اسلووینیا کے دو اہم سیاسی دھڑوں کے درمیان اس قرارداد پر شدید اختلافات تھے، تاہم آخر کار یہ قرارداد اسلووینیا کے اکثریتی نمائندوں کی حمایت سے منظور ہو گئی۔

اسلووینیا کے وزیراعظم رابرت گلوب نے اس قرارداد کے بارے میں کہا کہ اس سال فروری میں، ہم نے آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے حوالے سے اپنے دوستوں اور اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کی اور اس نتیجے پر پہنچے کہ یورپ کو فلسطین کے بارے میں اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: اسپین کا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں، شہباز شریف

یاد رہے کہ اسلووینیا سے پہلے اسپین، ناروے، اور آئرلینڈ بھی آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کر چکے ہیں جس کے بعد صیہونی حکام شدید عالمی دباؤ کا شکار ہیں اس لیے کہ انہیں اب اپنے الگ تھلگ ہونے کا احساس ہو رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

انگلینڈ کے نئے بادشاہ کے اسکینڈلز

🗓️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:     سی ان ان نے رپورٹ کیا کہ ملکہ انگلینڈ

صیہونی جیلوں میں فلسطینیوں پر بدترین تشدد

🗓️ 12 جون 2021سچ خبریں:صہیونی اخبار ہارتیز نے 24 مارچ 2019 کو النقب صحرا میں

چین اور پاکستان نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے:چینی وزیرخارجہ

🗓️ 12 نومبر 2022سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کو چار ارب

مصنوعی ذہانت کے متنازع ٹولز صارفین کی ’فیصلہ سازی‘ پر اثر انداز ہوسکتے ہیں، کیمبرج یونیورسٹی کی تحقیق

🗓️ 31 دسمبر 2024 سچ خبریں: کیمبرج یونیورسٹی کے محققین نے ایک مقالے میں خبردار

نیتن یاہو جیت گئے، لیکن اسرائیل کے خلاف: عبرانی میڈیا

🗓️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں: میں بیس کی دہائی میں اپنے ایک دوست کے ساتھ

مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں آئی ایم ایف ہدف سے زیادہ ٹیکس وصول ہوا، شمشاد اختر

🗓️ 29 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا

شیخ رشید کا پولیس اہلکاروں کی بھرتی سے متعلق اہم اعلان

🗓️ 21 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرداخلہ شیخ رشید  نے پولیس اہلکاروں کی بھرتی

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیے

🗓️ 14 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے