سچ خبریں:صیہونی فوج نے ریزرو فورسز کی تعداد میں غیرمعمولی کمی کے بعد ان کی عملیاتی خدمت کی مدت کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ 2024 میں ریزرو فورسز کی عملیاتی خدمت کی مدت 20 ہفتے سے گھٹاکر 2025 میں 9 ہفتے کر دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ اور صہیونی فوجیوں کی خود کشی
یہ فیصلہ فوج میں ریزرو فورسز کے لیے رضاکاروں کی تعداد میں مسلسل کمی کے باعث کیا گیا ہے۔
صہیونی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ فوجی حکام نے ریزرو فورسز پر دباؤ کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ رضاکاروں کی تعداد میں اضافہ کیا جا سکے اور فورسز کے حوصلے بلند رکھے جا سکیں۔
صیہونی اخبار یدیعوت احرونٹ نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے ریزرو فورسز کی خدمت میں 25 فیصد کمی کر دی ہے۔
واضح رہے کہ یہ رجحان حالیہ ہفتوں میں غزہ اور جنوبی لبنان پر اسرائیلی جارحیت کے دوران بڑھ گیا ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی فورسز کا ایک بڑا گروپ غزہ کے اندر لڑنے کے لیے تیار نہیں
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کمی کا سبب ریزرو فورسز کی شدید تھکن اور ان کا مسلسل استعمال ہے۔