سچ خبریں:یورپی مرکزی بینک ECBنے یورپی بینکوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ممکنہ سائبر حملوں کے لیے تیار رہیں۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپی مرکزی بینک تمام یورپی بینکوں کو ممکنہ سائبر حملے کے لیے تیار کر رہا ہے ،رپورٹ کے مطابق دو باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق فرانسیسی وزیر کرسٹین لیگارڈ کی سربراہی میں یورپی مرکزی بینک، جو یورپ کے سب سے بڑے قرض دہندگان کی نگرانی کرتا ہے، اس وقت روسی زیر قیادت ان بینکوں کے خلاف سائبر خطرے کے لیے چوکس ہے۔
ایک باخبر ذریعہ نے کہاکہ جبکہ اس یورپی بینکنگ ریگولیٹر نے معمول کے گھوٹالوں پر توجہ مرکوز کی جو کورونا وائرس کی وبا کے دوران کیے گئے تاہم اب یوکرائن کے بحران نے ان کی توجہ سائبر حملوں کی طرف موڑ دی ہے،یادرہے کہ یورپی اداروں نے حالیہ ہفتوں میں کئی سائبر حملوں کا سامنا کیا ہے۔