🗓️
سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے فلسطینی مجاہدین کے خطوط کے جواب میں فلسطین کے غاصبوں کے خلاف جدوجہد کو ظلم ، کفر اور تکبر کے خلاف مزاحمت قرار دیا اور اس پر زور دیاکہ ہمارے دل میدان جنگ میں آپ کے ساتھ ہیں۔
ایران کے روحانی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے رہبر آیت اللہ خامنہ ای نے فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور جہاد اسلامی موومنٹ کے سکریٹری جنرل زیادنخالہ کے خطوط کے جواب میں فلسطینی غاصبوں کے خلاف جدوجہد کو مظالم کے خلاف مزاحمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے دل میدان جنگ میں آپ کے ساتھ ہیں اورآپ کی فتوحات کے تسلسل کے لئے ہماری دعائیں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں، آیت اللہ خامنہ ای کے جواب کا متن حسب ذیل ہے۔
بسم الله الرحمن الرحیم
جناب مجاہد بھائی اسماعیل ہنیہ زیدہ عزہ
سلام علیکم
مجھے آپ کا خط موصول ہوا جس میں آپ نے حالیہ فلسطینی جہاد کا تجزیہ بیان کیا ہے، آپ کی جدوجہد ظلم ، کفر اور تکبر کے خلاف مزاحمت ہے ، اور اس طرح کی جدوجہد حق تعالیٰ تعالٰی کو پسند ہے جیسا کہ اس نے ارشاد فرمایا ہے: اِن تَنصُروا اللهَ یَنصُرکُم وَ یُثَبِّت اَقدامَکُم ، خدا کی قدرت سے آپ فتح پائیں گے اور ان شاء اللہ آپ اپنی مقدس اور پاک سرزمین کو غاصبوں کی غلاظت پاک کردیں گے۔
آپ کا بھائی سید علی خامنہ ای
پیر 12 شوال 1442
بسم الله الرحمن الرحیم
جناب مجاہد بھائی زیادنخالہ وفّقه الله و اَعانه
سلام علیکم
مجھے آپ کا برادرانہ خط موصول ہوا، آپ فلسطینی بھائیوں کے عظیم اور فاتح جہاد نے پوری دنیا میں آپ کے چاہنے والوں کی آنکھیں روشن کردی ہیں، ہمارے دل آپ کی جدوجہد کے ساتھ موجود ہیں اور آپ کی فتوحات کے تسلسل کے لئے ہماری دعائیں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں، خداکا وعدہ سچا ہے، اس نے فرمایا ہے: وَلَيَنصُرَنَّ اللهُ مَن يَنصُرُه ، آخری کامیابی آپ کی ہو گی ، ان شاء اللہ
آپ کا بھائی سید علی خامنہ ای
پیر 12 شوال 1442
مشہور خبریں۔
سویڈن میں اسلامو فوبیا کی صنعت
🗓️ 3 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن مغرب میں مسلم کمیونٹی کے خلاف لڑائی کا آئینہ
جولائی
امریکہ، خطے میں اسرائیلی جرائم کے پھیلاؤ کا اصلی ذمہ دار
🗓️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں:محترمہ شیریں مزاری نے غزہ اور مغربی کنارے میں تازہ صیہونی
اکتوبر
بی بی سی کے بجٹ میں کٹوتی
🗓️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:برطانوی حکومت کی سیاسی بحث میں بی بی سی کا بجٹ
جنوری
نیتن یاہو کی کابینہ میں اختلافات، وجہ ؟
🗓️ 3 نومبر 2023سچ خبریں:ایک امریکی میڈیا نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اپنی ایک
نومبر
کیا نواز شریف پر بیرون ملک جانے پر پابندی ہے؟
🗓️ 7 اگست 2024سچ خبریں: مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا
اگست
سابق جج راناشمیم کے حلف نامے سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت
🗓️ 16 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سابق جج رانا شمیم کے حلف نامے سے
نومبر
مبینہ بیٹی کا معاملہ: عمران خان کےخلاف نااہلی کیس قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ
🗓️ 30 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی
مارچ
غزہ کی پٹی کے شمال میں اسرائیلی فوج کے مہلک نقصانات کی وجوہات
🗓️ 18 نومبر 2024سچ خبریں:غزہ کی پٹی کے شمال میں صیہونی حکومت کی فوج کے
نومبر