?️
سچ خبریں:عطوان نے یمن کی انصار اللہ کی فوجی طاقت اور متحدہ عرب امارات میں اس تحریک کے میزائل اور ڈرون حملوں کے بارے میں اماراتی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئےابوظہبی کے یمنی جنگ سے دستبرداری کے فیصلے کا جائزہ لیا اور اس کی تصدیق کی۔
رائے الیوم اخبار کے چیف ایڈیٹر اور عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے اپنے نئے کالم میں متحدہ عرب امارات کے یمن سے انخلاء کے حالیہ فیصلے کا جائزہ لیتے ہوئے لکھا کہ متحدہ عرب امارات نے یمن کے صوبوں سے مأرب اور شبوہ صوبوں سے اپنے کرائے کے فوجیوں کو پیچھے ہٹنے کا حکم دے کر درحقیقت اپنی سلامتی اور استحکام خریدلیا ہے اور ابوظہبی کا یہ اقدام انصار اللہ تحریک کے میزائل اور ڈرون پیغام نیز متحدہ عرب امارات میں اس کی کارروائیوں کے جواب میں تھا۔
عطوان نےلکھا ہے کہ ابوظہبی اور دبئی میں انصار اللہ کے راکٹ اور ڈرون حملوں نے ظاہر کیا کہ متحدہ عرب امارات کے لیے شبوا اور مأرب صوبوں میں میدان جنگ میں داخل ہونے کی قیمت بہت زیادہ ہے، عطوان نے مزید کہا کہ حتمی شواہد سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ جب انصار اللہ تحریک نے جواب دینے کی دھمکی دی اور فوری طور پر اپنی دھمکیوں کو عملی جامہ پہنانے میں پہل کی، جس کا متحدہ عرب امارات کی حکومت اور اس کے اتحادیوں کو ادراک نہیں تھا۔
انھوں نے لکھا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ متحدہ عرب امارات ایک چھوٹا ملک ہے جو انصار اللہ کے میزائل اور ڈرون حملوں کے نتائج کو برداشت نہیں کر سکتا، خاص طور پر جبکہ متحدہ عرب امارات میں امریکی مہنگے نظام اور اس کے انتہائی جدید میزائل یمنی میزائلوں اور ڈرونز کا مقابلہ نہیں کر سکے،کالم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی معیشت بنیادی طور پر سلامتی اور استحکام پر مبنی ہے کیونکہ متحدہ عرب امارات ایک اقتصادی ملک ہے جس کی ریڑھ کی ہڈی تیل اور غیر ملکی سرمایہ کاری اور سیاحت کے وسائل ہیں۔
عطوان نے لکھا ہے کہ اس دوران انصار اللہ کی افواج اس حقیقت سے بخوبی واقف ہیں اور انہوں نے اسے اپنے آپریشنل منصوبوں کو اس طرح پیش کیا ہے۔کہ اگر العمالقہ عناصر (یو اے ای سے وابستہ عناصر) نے مأرب میں اپنی جارحیت جاری رکھی تو وہ دبئی ایکسپو کو نشانہ بنانے کی دھمکیوں پر عمل کریں گے، اس صورت میں متحدہ عرب امارات کے تمام ہوائی اڈوں پر فضائی ٹریفک مکمل طور پر درہم برہم ہو جائے گی اور انصار اللہ نے یہ ثابت بھی کر دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب آٹھ سال بعد انصار اللہ کے ساتھ مذاکرات کی میز پر کیوں ؟
?️ 10 اپریل 2022سچ خبریں: بحران کے ساتویں سال میں یمن میں جاری جنگ موجودہ
اپریل
امیر کویت کا بیٹا اس ملک کا وزیر اعظم مقرر
?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:کویت کے امیر نے اپنے بڑے بیٹے شیخ احمد نواف الاحمد
جولائی
ماحولیاتی تبدیلی کا سہرا وزیر اعظم کے سرہے: وزیر خارجہ
?️ 15 اگست 2021ملتان (سچ خبریں) وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے
اگست
مغربی ممالک کو ہمارے ساتھ احترام سے پیش آنا چاہیے:پیوٹن
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے پیر کو سوچی میں اپنے
ستمبر
عالمی طاقتیں مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کریں، کل جماعتی حریت کانفرنس
?️ 25 فروری 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
فروری
کراچی کا اگلا میئر ہمارے ووٹوں سے منتخب ہوگا، پی ٹی آئی
?️ 9 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کراچی کی بقیہ یونین کمیٹیوں پر ہونے والے ضمنی
مئی
پاک بھارت تنازع میں پاکستان کو سفارتی برتری مل گئی، انڈیا کی ناکامی قرار
?️ 14 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع میں پاکستان
مئی
داعش کے احیاء کے لیے نئی امریکی حکمت عملی
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:دہشت گردانہ کارروائیوں کے سلسلے میں داعش کی حکمت عملی میں
مئی