🗓️
سچ خبریں:ذرائع ابلاغ نے سعودی اور کویتی افواج کے ساتھ امریکہ کی حالیہ مشقوں کے بعد کویت میں امریکی فوجی واچ ٹاور کی چوری کی خبر دی ہے اور لکھا ہے کہ پولیس چوروں کی تلاش میں ہیں۔
ایک کویتی اخبار نے سعودی اور کویتی افواج کے ساتھ حالیہ مشقوں کے بعد اس ملک میں امریکی فوجی واچ ٹاور کی چوری کی خبر دی ہے، کویت کے کچھ سکیورٹی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی فوجی واچ ٹاور کو نامعلوم افراد نے چوری کر لیا ہے۔
کویتی اخبار الرائے نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ الجهراء پولیس اسٹیشن کے عہدہ دار الأدیرع میں امریکی فوجی واچ ٹاور چوری کرنے والے چوروں کی تلاش میں ہیں،ان ذرائع کے مطابق امریکی فوجی افسران کو امریکی فوجی دستوں کی جانب سے الأدیرع کے علاقے میں اپنے کیمپ سے 13 میٹر طویل واچ ٹاور کی چوری کے حوالے سے اطلاع موصول ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ امریکی فوجی افسران نے منگل (کل) کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے واچ ٹاور کی چوری کا نوٹس لیا، اور چوری کا اعلان کرنے کے بعد، سکیورٹی فورسز اور پولیس نے چوروں کی گرفتاری کے لیےتفتیش شروع کردی ، الرای اخبار نے یہ بھی لکھا ہے کہ گزشتہ جمعرات کو خلیج فارس کی 2021 کی مشق کے اختتام کے بعد، جو کویتی، سعودی اور امریکی افواج کی شرکت سے منعقد ہوئی تھی، بہت سے ساز و سامان اور گولہ بارود بشمول ایک واچ ٹاور کوچوری کیا کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق چور کیمپ میں سی سی ٹی وی کیمروں کی کمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے واچ ٹاور چوری کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
مشہور خبریں۔
شام کے لیے 18ویں آستانہ سربراہی اجلاس کا حتمی بیان
🗓️ 16 جون 2022سچ خبریں: اٹھارواں آستانہ اجلاس جس میں شامی مہاجرین کی واپسی پر
جون
اقوام متحدہ کی گولان پر شام کی خودمختاری پر تاکید
🗓️ 17 دسمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد میں ایک بار
دسمبر
امریکہ نے عراقی کردستان پر حملے کی مذمت کی
🗓️ 21 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے عراقی کردستان کے
جولائی
ملک بھر میں حکومت کی جانب سے ہائی الرٹ جاری
🗓️ 11 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں)دہشتگردی کے پیش نظر حکومت نے ملک بھر میں ہائی
جولائی
سابق صیہونی وزیراعظم کا نیتن یاھو اور ان کے اہلخانہ پر بہت بڑا الزام
🗓️ 4 جولائی 2021سچ خبریں:اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نے لیکوڈپارٹی کے سربراہ بنیامین نیتن
جولائی
اب جنگ کا وقت قریب ہے
🗓️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:عرین الاسود استقامتی گروپ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے
مارچ
مصر بھی گیا امریکہ کے ہاتھ سے
🗓️ 12 اگست 2023سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ مصر نے روس
اگست
فلسطینی مزاحمتی تحریک کا ایک نیا میزائل تجربہ
🗓️ 10 جون 2023سچ خبریں:فلسطینی مزاحمت نے اپنی فوجی طاقت میں اضافے کا اعلان کرنے
جون