?️
سچ خبریں:چین کی ایک عدالت نے 2018 میں گرفتارکیے جانے والے کینیڈین شہری مائیکل سپوار کو جاسوسی اور دیگر ممالک کے ساتھ خفیہ معلومات کے تبادلے کے جرم میں 11 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین کے ڈانڈونگ سٹی کورٹ نے کینیڈین شہری مائیکل سپوار کو جاسوسی اور غیر قانونی طور پر چینی حکومت کے راز دوسرے ممالک کو فراہم کرنے کے جرم میں 11 سال قید کی سزا سنائی،ڈانڈونگ عدالت نے یہ بھی فیصلہ دیا کہ سپوار کے 50000 چینی یوآن (7471 امریکی ڈالر) کے اثاثے ضبط کر لیے گئے ہیں اور انھیں چین سے ڈی ملک بدر کر دیا جائے گا۔
تاہم عدالت نے یہ نہیں بتایا کہ انھیں چین سے کب نکالا جائے گا،یادرہے کہ مائیکل سپوار کو 2018 میں ایک اور کینیڈین شہری مائیکل کوریگ کے ساتھ چین میں گرفتار کیا گیا تھا، یہ گرفتاریاں کینیڈا نے ہواوی ٹیکنالوجی کمپنی کے چینی قومی اور مالیاتی ڈائریکٹر مینگ وانگ زو کو گرفتار کرنے کے بعد کی گئی جو اس وقت پابندیوں کی خلاف ورزی کے الزام میں امریکہ میں زیر حراست ہیں۔
بیجنگ نے اس اقدام کو واشنگٹن کی جانب سے چینی ٹیکنالوجی کی ترقی کو روکنے کی کوشش قرار دیا ،دوسری جانب اوٹاوا کا دعویٰ ہے کہ بیجنگ کی طرف سے کینیڈین شہریوں کی حراست ایک صوابدیدی فعل ہے، کینیڈا کے وزیر خارجہ مارک گارنو کا کہنا ہے کہ دونوں شہریوں کی رہائی اولین ترجیح ہے
یادرہے کہ چینی عدالت کا سپوار کو سزا دینے کا فیصلہ اس کے ایک دن بعد آیا جب عدالت نے ایک اور کینیڈین شہری رابرٹ شیلن برگ کی منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں سزائے موت برقرار رکھی، جاسوسی کے الزامات کا سامنا کرنے والے کوریگ کے مقدمے کی سماعت کی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
ایران کے خلاف صیہونی جارحیت پر چین کا ردعمل
?️ 17 جون 2025 سچ خبریں:چین نے ایران کے خلاف صہیونی ریاست کی جارحیت اور
جون
وزیر اعظم کامیاب دورے کے بعد ملک پہنچ گئے
?️ 10 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کا کامیاب دورہ
مئی
فہمیدہ مرزا نے سندھ کے حکمرانوں کو منشیات فروشوں کا سرپرست قرار دے دیا
?️ 9 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے سندھ کے حکمرانوں کو منشیات
جون
نصر اللہ نے جنوب لبنان میں ایک اور اسرائیلی ڈرون گرایا:عطوان
?️ 2 اکتوبر 2021جمعرات کی سہ پہر لبنان میں حزب اللہ نے ایک بیان جاری
اکتوبر
پیغمبر اسلام کا توہین آمیز کارٹون بنانے والا سویڈش کافر ہلاک
?️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں:پیغمبر اسلام کی توہین کرنے والا سویڈش کارٹونسٹ لارس ولکس ایک
اکتوبر
ادھوری پرنٹنگ والے نوٹوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، اسٹیٹ بینک کا تحقیقات کا اعلان
?️ 13 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سوشل میڈیا پر ادھوری پرنٹنگ والے نوٹوں کی
مارچ
یورپی یونین کی تاریخ کی سب سے بڑی آگ
?️ 26 اگست 2023سچ خبریں:جرمن اخبار Tugschau نے اپنی ایک رپورٹ میں یونان میں لگنے
اگست
مسئلہ کشمیر کے حل تک برصغیر میں امن قائم نہیں ہوگا: وزیر خارجہ
?️ 24 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے
مئی