?️
سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ آج امریکی معاشرے میں اصل مسئلہ نسل پرستی اور امتیازی سلوک ہے۔
اسپوٹنیک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی پارلیمنٹ اسپیکر نینسی پیلوسی کی چین کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیوں کی وجہ سے بیجنگ 2022 اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کی ضرورت اور امریکی عہدیداروں کی عدم شرکت کا مطالبہ کرنے پر مبنی حالیہ مداخلت پر ردعمل کا اظہار کیا، رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے آج ایک نیوز کانفرنس میں کہاکہ ہم امریکی قانون سازوں کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ اپنے سیاسی اہداف کے حصول کے لئے اولمپکس کا استعمال نہ کریں اور پوری دنیا کے سرمائی کھیلوں کے شائقین کا مقابلے میں کھڑے نہ ہوں ۔
سینئر چینی سفارت کار کے مطابق سیاست کو کھیل کے اندر شامل کرنااولمپک کے ضوابط کی روح کے منافی ہے جس کی وجہ سے اولمپک کھیلوں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں ان کھیلوں کے شائقین کے مفادات کو بھی نقصان پہنچا ہے، لیجیان نے امتیازی سلوک کو ریاستہائے متحدہ میں ایک معمول کی حیثیت سے قرار دیتے ہوئے کہا نسل پرستی ایک سنگین مسئلہ ہے جو آج امریکہ کو درپیش ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں کئی دہائیوں سے نسل پرستی کا بول بالا ہے جس کا شکار زیادہ تر اقلیت خاص طور پر سیاہ فام شہری ہوتے ہیں جنہیں آج بھی امریکہ میں اپنے خیال میں ترقی یافتہ سماج میں دوسرے درجہ کے شہری کی نظر سے دیکھا جاتا ہے،ا س کی مثال آئے دن اس ملک کے متعدد شہروں میں سیاہ فاموں پر ہونے والے ظلم و جبر کی صورت میں دیکھی جاسکتی ہے۔
مشہور خبریں۔
علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد میں جلسے کے بارے میں اہم اعلان
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: خیبرپختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا
اگست
ٹرائل یہاں ہو یا وہاں کیا فرق پڑتا ہے، جسٹس جمال مندوخیل کے فوجی عدالتوں کے کیس میں ریمارکس
?️ 4 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندو خیل
مارچ
پاکستان نے اپنی ائیر لائنز میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا
?️ 26 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ایک اور مقامی نجی
جنوری
جنگی جنون نے نیتن یاہو کو ذلت آمیز شکست کے بعد شدید رسوا کردیا
?️ 13 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) ایسے میزائل جنہوں نے تل ابیب کو ہلا کر
مئی
جنوبی کوریا میں سام سنگ کے ہزاروں کارکنوں کی ہڑتال
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: سام سنگ کے ہیڈ کوارٹر ہواسیونگ میں منعقدہ ایک مظاہرے میں
جولائی
وزیر اعظم پھر عوام سے فون پر بات کریں گے
?️ 10 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر
مئی
اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 5 روپے کا اضافہ
?️ 3 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں
جولائی
ٹرمپ کی موت کی خبر شائع
?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں:آج بروز بدھ سابق امریکی صدر کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر
ستمبر