?️
چین نے قرضوں کے ذریعے امریکہ اور یورپ میں کس طرح اثر و رسوخ بڑھایا؟
چین نے گزشتہ دو دہائیوں کے دوران قرضوں کو سفارتی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے نہ صرف ترقی پذیر بلکہ ترقی یافتہ ممالک میں بھی اپنا اثر و رسوخ بڑھایا ہے۔ امریکی جریدے نیوزویک نے ورجینیا کے کالج ولیم اینڈ میری کے تحقیقی ادارے ایڈڈاٹا کی ایک تازہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے 24 سال کے دوران مجموعی طور پر 2.2 ٹریلین ڈالر کے بیرونی قرضے فراہم کیے، جن میں سب سے بڑا حصہ امریکہ کے حصے میں آیا۔
رپورٹ کے مطابق چین سے قرض لینے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ 202 ارب ڈالر کے ساتھ سرفہرست ہے، جب کہ روس 172 ارب، آسٹریلیا 130 ارب اور وینزویلا 106 ارب ڈالر کے ساتھ اس کے بعد آتے ہیں۔ یہ نتائج اس عام تاثر کی نفی کرتے ہیں کہ چین زیادہ تر کم آمدنی والے ممالک کو قرض دیتا ہے۔ تحقیق کا کہنا ہے کہ چین کے تین چوتھائی قرضے دراصل امیر ممالک کو دیے گئے، جن کا ہدف سیاسی، سلامتی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اثر و رسوخ بڑھانا تھا۔
ایڈڈاٹا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بریڈ پارکس نے بتایا کہ چین کی حقیقی قرض دہی پہلے کے اندازوں سے دو سے چار گنا زیادہ ہے اور اس کا بڑا حصہ اہم انفراسٹرکچر، اسٹریٹیجک معدنیات اور جدید ٹیکنالوجی، خصوصاً سیمی کنڈکٹر صنعت میں سرمایہ کاری کے لیے استعمال ہوا۔ رپورٹ کے مطابق چین کی اقتصادی سفارتکاری نے نہ صرف ترقی پذیر ممالک بلکہ مغربی طاقتوں کی پالیسیوں پر بھی اثر ڈالا ہے۔ یہاں تک کہ امریکی حکومتوں نے بھی مختلف ادوار میں بندرگاہوں، کانوں اور اہم تنصیبات میں سرمایہ کاری کے لیے چینی ماڈل سے متاثر ہوکر اقدامات کیے، جن میں ارجنٹینا کے لیے 20 ارب ڈالر کا حالیہ امریکی پیکیج بھی شامل ہے۔
تحقیق کا کہنا ہے کہ چین کے بڑھتے ہوئے اثر کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکہ اپنے امدادی اداروں میں بڑی تبدیلیوں پر غور کر رہا ہے، جن میں یو ایس ایڈ کے کچھ حصوں کے خاتمے اور وسائل کو امریکی انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن کی طرف منتقل کرنے کی تجاویز شامل ہیں، تاکہ اس کی قرض دینے کی صلاحیت 60 ارب سے بڑھا کر 250 ارب ڈالر کی جا سکے۔
رپورٹ کے مطابق مغربی ممالک اگرچہ اپنی مالیاتی حکمتِ عملیوں پر نظر ثانی کر رہے ہیں، تاہم چین کو ایک بنیادی برتری حاصل ہے کیونکہ اس کا سیاسی نظام نجی کمپنیوں کو قومی اہداف کے تحت کام کرنے کی اجازت دیتا ہے، جب کہ مغربی جمہوریتوں میں ایسی ہم آہنگی ممکن نہیں۔ ماہرین کے مطابق یہی خصوصیت عالمی سطح پر چین کی بڑھتی ہوئی طاقت کو مزید مستحکم کرسکتی ہے۔


مشہور خبریں۔
توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان نے الیکشن کمیشن میں تحریری جواب جمع کرا دیا
?️ 7 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان
ستمبر
قطر کا ایران اور امریکہ کے سلسلہ میں اظہار خیال
?️ 25 مارچ 2021سچ خبریں:قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ ایٹمی معاہدے کو دوبارہ
مارچ
ایران کا انقلاب دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے: یمن
?️ 12 فروری 2026 سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے رہبر سید عبدالملک الحوثی نے
فروری
یمن جنگ کی سب سے بڑی رکاوٹ
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں:یمن کے بحران کے سیاسی حل کے حوالے سے غیر ملکی
جولائی
کیا امریکہ عراق کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے؟
?️ 15 اگست 2023سچ خبریں: عراق کے ایک سیاسی تجزیہ کار نے کہا کہ امریکہ
اگست
اپنے ملک میں تو ایک بیلون بھی برداشت نہیں،خود چاہے جو بھی کرؤ:یمنی عہدیدار
?️ 6 فروری 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے
فروری
ترک فوجیوں کو نکالنے کے لیے عراقی پارلیمنٹ کی تیاری
?️ 31 مئی 2022سچ خبریں: عراقی قانون ساز شمالی عراق سے ترک فوجیوں کو واپس
مئی
غزہ کے ہسپتال پر وحشیانہ حملے کے بعد مسلمان حکومت کس چیز کی منتظر ہیں ؟
?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں:غزہ کے المعمدانی اسپتال میں صیہونی حکومت کی جانب سے کیے
اکتوبر