?️
چین خطے میں تمام تنازعات کے پُرامن حل کا خواہاں ہے
چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ بیجنگ خطے میں تمام تنازعات کے پُرامن حل کا خواہاں ہے اور پاکستان کے ساتھ انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں تعاون کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔
انہوں نے جمعرات کو اسلام آباد میں اپنے پاکستانی ہم منصب سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے ساتھ چھٹے دور کے تزویراتی مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات فولادی نوعیت کے ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوتے جا رہے ہیں۔
وانگ یی نے کہا کہ چین بین الاقوامی اصولوں کی روشنی میں خطے کے تمام تنازعات کو پُرامن طریقے سے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کثیر الجہتی تعاون، ترقی پذیر ممالک کے ساتھ روابط اور عالمی سطح پر باہمی شراکت داری کے فروغ کا حامی ہے۔
چینی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انسدادِ دہشت گردی کے میدان میں دونوں ممالک کی ہم آہنگی اور تعاون کو مزید بڑھایا جائے گا۔
اس موقع پر پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کے ساتھ تزویراتی تعلقات کو انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ پاک-چین اقتصادی راہداری (CPEC) کے دوسرے مرحلے کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اگلے ماہ چین میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور اس موقع پر چین کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے مذاکرات کے دوران دو طرفہ تعلقات، اقتصادی و تجارتی تعاون، سی پیک کے دوسرے مرحلے اور علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
مذاکرات کے اختتام پر پاکستان اور چین نے اپنے تعلقات کو ہر شعبے میں مزید فروغ دینے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
مشہور خبریں۔
بجٹ میں صوبوں کا حصہ
?️ 11 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اگلے مالی سال میں صوبوں کو وفاق کی جانب سے
جون
اسرائیل کی حمایت پر احتجاجاً تیسرے امریکی اہلکار کا استعفیٰ
?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ نے امریکی حکام کے حوالے سے گزشتہ شب اعلان
مئی
اعتماد کھونے کے بعد دوبارہ اعتماد کا ووٹ لینا ڈرامہ ہے،مولانا فضل الرحمان
?️ 5 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} اپوزیشن کی وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے
مارچ
آر ایس ایس کا نظریہ بھارت اورمقبوضہ جموں وکشمیر کے مسلمانوں کے لیے خطرہ ہے
?️ 26 فروری 2023سرینگر: ( سچ خبریں) غیر قانونی
فروری
ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے نہیں رہیں گے:یمنی عہدیدار
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن نے کہا کہ ہمارے
اگست
شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل تجربہ، امریکا سمیت متعدد ممالک کی نیندیں حرام ہوگئیں
?️ 25 مارچ 2021پیانگ یانگ (سچ خبریں) شمالی کوریا نے آج دو مختصر فاصلے تک
مارچ
کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب
?️ 5 مئی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) بھارت نے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ
مئی
قسط کی وصولی کےلئے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری
?️ 5 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد میں ایک ارب ڈالر قرض کی قسط کے
اکتوبر