?️
چینی وزیر خارجہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے ہندوستان کا دورہ
چین کے وزیر خارجہ وانگ یی تین سال کے وقفے کے بعد پیر کو بھارت کا دورہ کریں گے، جہاں وہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری اور سرحدی مسائل پر بات چیت کریں گے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب 2020 کی سرحدی جھڑپوں کے بعد تعلقات میں کشیدگی آ گئی تھی۔
بھارتی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، وانگ یی نئی دہلی میں بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دووال سے ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنما سرحدی تنازعات پر خصوصی نمائندوں کی حیثیت سے بات چیت کریں گے۔ ان کی آخری ملاقات رواں سال جون میں بیجنگ میں ہوئی تھی۔
وانگ یی کا بھارت کا آخری دورہ 2022 میں ہوا تھا۔ اگرچہ اس بار بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی، لیکن جے شنکر گزشتہ ماہ 2019 کے بعد پہلی بار بیجنگ گئے اور اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کی۔ رپورٹس کے مطابق جے شنکر آئندہ ہفتے روس کا بھی دورہ کریں گے۔
اس سے قبل میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ممکنہ طور پر رواں ماہ کے آخر میں چین میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اگرچہ اس خبر کی دونوں جانب سے تصدیق نہیں ہوئی، لیکن چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ مودی کے دورے کا خیر مقدم کرے گی۔
2020 میں لداخ کے گالوان وادی میں ہونے والی جھڑپ میں 20 بھارتی اور 4 چینی فوجی ہلاک ہوئے تھے، جس کے بعد دونوں ممالک نے محتاط انداز میں تعلقات کو مستحکم کرنے کی کوششیں شروع کیں۔ گزشتہ ماہ بھارت نے 2020 کے بعد پہلی بار چینی شہریوں کو سیاحتی ویزے جاری کرنے کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا۔
بھارت اور چین کے درمیان سرحدی تنازع کی جڑیں ایک صدی پرانی ہیں اور 1914 کے "شملہ معاہدے” تک جاتی ہیں، جس میں برطانوی حکومت اور تبتی حکام نے شمال مشرقی بھارت اور بیرونی تبت کے درمیان "میک موہن لائن” متعین کی تھی۔ یہ مسئلہ آج بھی دونوں ممالک کے درمیان اختلاف کا باعث ہے۔
گزشتہ برس مودی اور چینی صدر شی جن پنگ کی روس کے شہر کازان میں ملاقات سمیت متعدد اعلیٰ سطحی روابط سے کشیدگی میں کمی آئی۔ دونوں ممالک کی افواج نے گزشتہ سال کے آخر میں سرحدی تنازع کے دو حساس مقامات سے پسپائی اختیار کر لی تھی، اور مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (LAC) کے دیگر علاقوں میں بھی علیحدگی کا عمل مکمل کیا گیا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
مرد ایک بیوی کو سنبھال نہیں پاتے، زائد کو کیسے خوش رکھیں گے؟ ثمن انصاری
?️ 26 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ و ٹی وی میزبان ثمن انصاری کا
مارچ
حماس کے مجاہدین کا رویہ انسانیت پر مبنی تھا:اسرائیلی قیدی کا اعتراف
?️ 16 اکتوبر 2025 حماس کے مجاہدین کا رویہ انسانیت پر مبنی تھا:اسرائیلی قیدی کا اعتراف
اکتوبر
نئے ممکنہ فوجی آپریشن پر سیاسی جماعتوں کا تحفظات کا اظہار
?️ 10 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ممکنہ
اپریل
سپریم کورٹ نے احاطہ عدالت سے ملزمان کی گرفتاری پر خبردار کردیا
?️ 8 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے سربراہ
جولائی
نگران وزیر اعظم کا دورہ چین مکمل، مزید معاہدوں پر دستخط
?️ 21 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ چین کا
اکتوبر
بدقسمتی سے مردوں کو اپنے جذبات چھپانا سکھایا جاتا ہے، ہانیہ عامر
?️ 5 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ ہانیہ عامر نے مردوں کی ذہنی صحت سے
نومبر
بین الاقوامی سلامتی کے بارے میں افریقی ممالک کا موقف اور روس
?️ 18 جون 2023سچ خبریں:روس کے وزیر خارجہ لاوروف نے اپنی تقریر میں کہا ان
جون
دشمن کا مقصد لبنان کو نگلنا ہے، مزاحمت ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے:حزب اللہ
?️ 28 اکتوبر 2025 دشمن کا مقصد لبنان کو نگلنا ہے، مزاحمت ہر چیلنج کا مقابلہ
اکتوبر