پیوٹن جمعہ کو ڈونباس علاقوں کے الحاق پر دستخط کریں گے: کریملن

پیوٹن

🗓️

سچ خبریں:   روسی ایوان صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف نے آج جمعرات کو علیحدگی کے ریفرنڈم کے انعقاد کے بعد یوکرین کے مشرقی علاقوں کے الحاق کی دستاویز پر دستخط کرنے کے وقت کا اعلان کیا۔

پیسکوف نے کریملن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کل جمعہ کو ہم روس میں نئے علاقوں کے داخلے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب کی میزبانی کریں گے صدر پیوٹن کل ماسکو میں آزاد کرائے گئے علاقوں کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی کے مطابق انہوں نے اس بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کو صدر پیوٹن نئے علاقوں کے روس کے ساتھ الحاق کی دستاویز پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے اور ایک بڑی تقریر کریں گے نیز روس کے ساتھ ڈونباس کے علاقوں کے الحاق کی دستاویز پر دستخط کیے جائیں گے۔

کریملن کے ترجمان نے یوکرین سے الگ ہونے اور روس میں شامل ہونے کے لیے لوہانسک، ڈونیٹسک، کھیرسن اور زاپوریزیا کے 95 فیصد سے زیادہ باشندوں کی رائے کے اعلان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں ہمارے زیر کنٹرول چار علاقوں کو الحاق کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

پیسکوف نے مزید کہا کہ نارڈ اسٹریم گیس ٹرانسمیشن لائن کے علاقے میں مبینہ طور پر دیکھے جانے والے روسی بحری جہازوں کے بارے میں سی این این کی رپورٹس کو احمقانہ اور متعصبانہ قرار دیا۔

یہ بتاتے ہوئے کہ نارڈ اسٹریم کے لیے جائے حادثہ کے قریب نیٹو کے جہازوں کی موجودگی روسی جہازوں سے زیادہ تھی انہوں نے وضاحت کی کہ نورڈ اسٹریم پائپ لائن کا واقعہ بہت سنگین ہے اور اس کی تحقیقات کی ضرورت ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکی وزیر خارجہ صیہونی حکام سے ملاقات کے لیے تل ابیب پہنچے

🗓️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن پیر کو مقبوضہ علاقوں میں داخل

انسٹاگرام نے غیر مہذب پیغامات روکنے کے لیے کیا کیا ہے؟

🗓️ 5 اگست 2023سچ خبریں: انسٹاگرام نے نیا فیچر متعارف کروایا ہے جو صارفین کی

کیا بندوق کے زور پر نظریے کو ختم کیا جاسکتا ہے؟

🗓️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: اردن کے وزیرخارجہ ایمن الصفدی نے یہ کہتے ہوئے کہ

تاریخ کسے غزہ کا قصاب کہے گی؟

🗓️ 30 نومبر 2023سچ خبریں: ترکی کے صدر نے کہا کہ غاصب القدس کے وزیراعظم

فلسطینی اتھارٹی کا فلسطینی گروپوں سے سنجیدہ بات چیت کرنے کا مطالبہ

🗓️ 22 جون 2021سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے فلسطینی گروپوں سے داخلی تقسیم کو

ہمارا مقصد یمن کا محاصرہ ختم کرنا ہے:انصاراللہ

🗓️ 9 اگست 2022سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے اس بات کی طرف

شہباز شریف اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کیلئے قطر پہنچ گئے

🗓️ 5 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر کی دعوت پر دوحہ

بھارتی فوج بچوں اور خواتین کو ہراساں کرکے مقبوضہ کشمیر میں دہشت پھیلا رہی ہے: نیشنل فرنٹ

🗓️ 23 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر سے سامنے آنے والی اطلاعات سے یہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے