سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کو امریکہ اور امریکی عوام کے لیے بہت اہم مسائل پر مناظرہ کے لیے مدعو کیا۔
ایسی صورتحال میں جب امریکہ کے اہم صدارتی انتخابات میں 8 ماہ باقی رہ گئے ہیں اور امریکی صدارتی انتخابات کے پرائمریز انتخابات میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹک پارٹیوں کے ممکنہ امیدواروں کے طور پرڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن کی جیت کے بعد ٹرمپ نے ایک پیغام میں بائیڈن کو مناظرے کی دعوت دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا 2024 کے انتخابات کے لیے بائیڈن اور ٹرمپ دونوں نااہل ہیں؟
رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک پیغام شائع کرتے ہوئے جو بائیڈن کو مناظرے کی دعوت دیتے ہوئے بائیڈن سے کہا کہ وہ ان کے پیغام کا جواب دیں۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ اور بائیڈن ایک ہی سکہ کے دو رخ:ایران
ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل میڈیا پر لکھا کہ یہ ہمارے ملک کی بھلائی کے لیے ضروری ہے کہ جو بائیڈن اور میں ان مسائل پر بات کریں جو امریکہ اور امریکی عوام کے لیے بہت اہم ہیں، میں اسے کسی بھی وقت اور کہیں بھی مناظرے کی دعوت دیتا ہوں۔