ٹرمپ کا امریکہ میں مہنگائی سے انکار

ٹرمپ

?️

ٹرمپ کا امریکہ میں مہنگائی سے انکار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مہنگائی کے سرکاری اعدادوشمار کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا میں کوئی مہنگائی نہیں ہے اور تیل، توانائی اور خوراک کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی محکمۂ محنت نے گزشتہ ہفتے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ جولائی کے مقابلے اگست میں مہنگائی کی شرح 0.9 فیصد بڑھی جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے یہ اضافہ 3.3 فیصد رہا۔
ٹرمپ نے کابینہ اجلاس میں کہا کہ روزگار کے اعداد و شمار انتہائی بلند ہوں گے اور ان کے دورِ صدارت میں اب تک پانچ لاکھ سے زائد نجی ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔  تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ حکومتی مداخلت روزگار کے اعداد و شمار کی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنی تجارتی پالیسیوں اور ٹیرف کے اقدامات کو بڑی کامیابی قرار دیا، حالانکہ ناقدین کے مطابق انہی پالیسیوں نے امریکی مارکیٹ میں مہنگائی کو ہوا دی ہے۔ ٹرمپ نے کہا اگر میں صدر نہ ہوتا تو امریکا معاشی طور پر تباہ ہو چکا ہوتا، لیکن آج ہم پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ ان پر ڈکٹیٹر ہونے کا الزام لگایا جاتا ہے لیکن وہ صرف جرائم پر قابو پا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا اگر کسی کو واشنگٹن ڈی سی میں قتل کرتے پکڑا گیا تو ہم سزائے موت کا مطالبہ کریں گے۔ فی الحال واشنگٹن میں مقامی سطح پر سزائے موت موجود نہیں لیکن وفاقی قوانین کے تحت یہ ممکن ہے۔
امریکی صدر نے یوکرین کے حوالے سے کہا کہ امریکا جنگ کے اخراجات نہیں اٹھا رہا بلکہ اسلحہ بیچ کر نفع کما رہا ہے۔ ان کے مطابق، ناتو اس جنگ کو فنڈ کر رہا ہے اور امریکی فیکٹریاں پیٹریاٹ میزائلوں سمیت مختلف ہتھیاروں کی بڑے پیمانے پر پیداوار کر رہی ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ اگر یوکرین میں جنگ بندی نہ ہوئی تو وہ روس پر معاشی پابندیوں پر غور کریں گے۔ ان کے بقول یہ تیسری عالمی جنگ نہیں ہوگی بلکہ ایک سخت اقتصادی جنگ ہوگی جو روس کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگی۔
ٹرمپ نے اپنی تجویز کا بھی دفاع کیا جس میں انہوں نے امریکا میں چھ لاکھ چینی طلبا کو داخلے دینے کی بات کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی یونیورسٹیاں چینی طلبا کے بغیر مشکلات کا شکار ہو جائیں گی۔

مشہور خبریں۔

دمشق اور مقبوضہ جولان میں شام کی آزادی کا جشن

?️ 17 اپریل 2022سچ خبریں: آج 17اپریل شام کی رخصتی یا یوم آزادی کی 76ویں سالگرہ

حماس کا مسجد اقصیٰ کو یہودی بنانے کی سازش کے خلاف اعلان جنگ

?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے رکن اور قدس امور کے سربراہ

دس سال سے بند کویت کے لیے پاکستان کے ویزے جلد کھل جائیں گے: شیخ رشید

?️ 17 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے دس سال سے

عرب عوام صیہونیوں کے ساتھ دوستی کے حق میں ہیں یا مخالف؟

?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: 27 بحرینی انجمنوں نے ایک بار پھر اس ملک اور

معاہدے کے تحت رہا کیے گئے 14 فلسطینی قیدی دوبارہ گرفتار

?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کے کلب نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی

نیوز ویک: العدید پر ایران کا حملہ امریکہ کے لیے قیمتی سبق لے کر آیا

?️ 26 جولائی 2025سچ خبریں: نیوز ویک میگزین نے اپنے ایک مضمون میں ایران کی

انگلینڈ کے بادشاہ کینسر میں مبتلا

?️ 6 فروری 2024سچ خبریں:بکنگھم پیلس نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ انگلینڈ کے

سندھ کے طلبہ کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی میں 2 اسکالرشپس متعارف

?️ 22 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ حکومت نے آکسفورڈ پاکستان پروگرام (او پی پی)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے