?️
سچ خبریں:
بدھ کی شب صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو وائٹ ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات اور تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ ملاقات جو اس وقت جاری ہے، خصوصی طور پر ایران کے مسئلے پر مرکوز ہے۔
طے شدہ پروگرام سے ہٹ کر نیتن یاہو نے واشنگٹن کا سفر مزید آگے بڑھا دیا تاکہ ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات میں مزید پیشرفت سے قبل تل ابیب کا مؤقف براہ راست امریکی صدر تک پہنچایا جا سکے۔
صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے منگل کے روز مقبوضہ فلسطینی سرزمین سے روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں زور دیا کہ وہ اس ملاقات میں ’ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے اسرائیل کے اصولوں پر مبنی نقطہ نظر‘ پیش کریں گے۔ انہوں نے ان اصولوں کو ’تمام ممالک کے لیے جو سلامتی کے خواہاں ہیں‘ ضروری قرار دیا۔ یہ بیانات تل ابیب کی جانب سے اپنے سیکیورٹی خدشات کو دیگر علاقائی اور بین الاقوامی عناصر تک وسعت دینے کی کوشش کا عکاس ہیں۔
واضح رہے کہ یہ موقع اس وقت جلدی میں پیدا کیا گیا جب کہ طے شدہ پروگرام کے مطابق نیتن یاہو کو ماہ کے آخر میں واشنگٹن جانا تھا۔


مشہور خبریں۔
سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ نہ ہوئے تو اپوزیشن ہی روئے گی: وزیراعظم
?️ 10 فروری 2021راولپنڈی(سچ خبریں) راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے
فروری
بائیڈن کی مقبولیت سقوط کے دہانے پر
?️ 26 جنوری 2022سچ خبریں: یہ سروے ہارورڈ یونیورسٹی اور ہیرس پولنگ کمپنی نے کرایا
جنوری
صیہونی حکومت کو نیا دھچکا
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں:یہودیوں کے نئے سال کے موقع پر شائع ہونے والے اعدادوشمار
ستمبر
توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کی نااہلی کے خلاف اپیل واپس لینے کی درخواست مسترد
?️ 6 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان
دسمبر
عالمی سطح پر قیمتیں کم ہوں گی تو پاکستان میں بھی کم ہوجائیں گی
?️ 4 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتوانائی حماد اظہرنے اپنے
دسمبر
کیا یورپ بحرانوں کی دلدل سے نکل پائے گا؟
?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:تقریباً ایک سال سے یوکرین کے بحران سے متاثر سبز براعظم
جنوری
باہر جاکر بڑے شیر بنتے ہیں، سامنے آکر کوئی بات نہیں کرتا، چیف جسٹس
?️ 6 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں نیب قوانین میں ترامیم کالعدم
جون
سردیوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا، یوکرین کو ترجیح ہے: جرمن وزیر خارجہ
?️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں: جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیرباک نے ایک کانفرنس میں کہا
ستمبر