?️
سچ خبریں:امیر قطر کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کی میزبانی قبول کرنے کے بعد سے ان کے ملک کو بے مثال الزامات اور تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی نے کہا کہ ان کے ملک کو 2022 ورلڈ کپ کا میزبان منتخب کیے جانے کے بعد سے بے مثال تنقید اور الزامات کا سامنا ہے، رپورٹ کے مطابق انھوں نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی تقریر کے دوران کہا کہ جب سے ہم نے ورلڈ کپ کی میزبانی کا اعزاز حاصل کیا ہے، قطر کو ایک ایسی بے مثال مہم کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کا اب تک کسی میزبان ملک کو سامنا نہیں کرنا پڑا۔
قطر کے امیر نے واضح کیا کہ ہم نے پہلے اس معاملے کو نیک نیتی سے حل کیا ،یہاں تک کہ کچھ تنقیدوں کو مثبت اور مفید بھی سمجھا، لیکن جلد ہی ہم پر یہ بات واضح ہوگئی کہ یہ مہم جاری ہے اور پھیلتی جارہی ہے اور اس میں الزامات اور دوہرے معیارات شامل ہیں نیز اس کے پیچھے اغراض و مقاصد ہیں جو بہت سے لوگوں کے لیے سوالیہ نشان بن گئے ہیں۔
واضح رہے کہ جیسے جیسے قطر میں ورلڈ کپ کے آغاز کی تاریخ قریب آرہی ہے، اس ملک کے خلاف میڈیا کا پروپیگنڈہ تیز ہوگیا ہے جس کے تحت اس ملک کی کی گرمی اور انسانی حقوق کے معاملے جیسے مسائل بہت سے میڈیا کی سرخیاں بن چکے ہیں۔ خاص طور پر کئی سالوں سے یہاں 2022 ورلڈ کپ کی تیاریوں میں کام کرنے والے غیر ملکی کارکنوں کے ساتھ بدسلوکی کا الزام لگایا جا رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
گذشتہ مارچ میں بیت المقدس میں 230 فلسطینی گرفتار
?️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:فلسطین میں شماریاتی مرکز نے گذشتہ مارچ میں صیہونی افواج کے
اپریل
مصر غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور امریکہ کا ایجنٹ : لاپیڈ
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: Maariv اخبار نے اپنے انفارمیشن بیس پر ایک خبر میں
فروری
پاکستان اور آرمینیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم
?️ 31 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور آرمینیا کے درمیان باقاعدہ طور پر
اگست
غزہ، زمین پر جہنم؛ تمام طبی آلات کے ختم ہونے کا الارم
?️ 20 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کے صحت کے نظام کی تباہی اور اس پٹی
اپریل
افراط زر میں غیر متوقع کمی، حقیقی شرح سود 10.1 فیصد کی سطح پر آگئی
?️ 3 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) افراط زر میں غیر متوقع کمی نے
دسمبر
اپوزیشن کی قومی یکجہتی کانفرنس کا دوسرا روز، پولیس کی نفری ہوٹل کے باہر تعینات
?️ 27 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین
فروری
یوکرین کا امریکی قاتل تحفوں کا استعمال شروع
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے خبر دی ہے کہ یوکرین
جولائی
ایران کا تل ابیب کی معیشت کو تازہ ترین دھچکا
?️ 29 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی ایئر لائن العال نے جمعرات کے روز اپنی تازہ مالی
اگست