?️
نیتن یاہو کا انجام ہٹلر جیسا ہوگا:اردوگان
ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے صہیونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو نظریاتی طور پر نازی جرمنی کے آمر ایڈولف ہٹلر کے قریب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو کو بھی آخرکار ہٹلر جیسا ہی انجام دیکھنا پڑے گا۔
ترک خبر ایجنسی انادولو کے مطابق، اردوگان نے یہ بیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں عرب – اسلامی ہنگامی اجلاس میں شرکت کے بعد واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دیا۔
ان کا کہنا تھا جس طرح ہٹلر اپنی شکست کا اندازہ نہ لگا سکا، اسی طرح نیتن یاہو بھی آنے والے انجام سے غافل ہے۔ اسرائیلی حکمران دراصل ایک خونی نیٹ ورک ہیں جنہوں نے اپنی انتہا پسندی کو فاشزم کی شکل دے دی ہے۔
اردوغان نے اسرائیل کے رویے کو تکبر اور جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ، شام، لبنان، یمن اور ایران پر حملوں کے بعد اسرائیل نے اب قطر میں جاری امن مذاکرات کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیل کسی مذہب کی خدمت نہیں کر رہا بلکہ ایک منحرف نظریے کو آگے بڑھا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیتن یاہو اور اس کی کابینہ دنیا کو صرف صہیونی افسانوں کے سوا کچھ نہیں دکھا رہے، جبکہ اقوام متحدہ کا منشور صاف طور پر ریاستوں کی ارضی سالمیت، خودمختار برابری اور طاقت کے ذریعے سرحدوں کی تبدیلی پر پابندی عائد کرتا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
فخرِ عالم نے حیدر علی کی کامیابی کو بہت بڑی کامیاب قرار دیا
?️ 3 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) معروف پاکستانی گلوکار و اداکار فخرِ عالم نے حیدر
ستمبر
جبالیا کیمپ میں صیہونی فوج کا بھاری جانی نقصان
?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: یوم نکبہ کی 76ویں برسی کے موقع پر صہیونی میڈیا
مئی
کیا رفح پر حملہ امریکہ کی مرضی سے ہوا ہے؟
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے رہنما نے رفح میں صیہونی
مئی
نیتن یاہو نے جنگ میں شکست کا غصہ الجزیرہ پر اتارا
?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے مقبوضہ علاقوں میں الجزیرہ ٹی
اپریل
وینزویلا نے غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی پر رضامندی ظاہر کردی ہے:ٹرمپ
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں:امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وینزویلا
فروری
پورے شمالی غزہ میں موت کا سایہ
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ
اکتوبر
وفاقی حکومت سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تمام روابط ختم کر دیں، اسد قیصر کی تجویز
?️ 30 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر
مارچ
انٹرنیٹ کی بندش سے ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوا، غیر ملکی سرمایہ کاری متاثر ہوگی، سیکریٹری آئی ٹی
?️ 1 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی
جنوری