?️
سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دعوی کیا کہ ان کے اقدامات نے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکا ہےاور یہ رجحان ان کے پھر سے اقتدار میں آنےکے بعد بھی جاری رہے گا۔
یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے ایران کے خلاف اپنے من گھڑت دعوؤں کے تسلسل میں ایران کے جوہری پروگرام کی روک تھام کو اپنی کابینہ کی پہلی ترجیح قرار دیا، نیتن یاھو نے 2015 کے جوہری معاہدے کی مخالفت کرنے کے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے یہ دعوی کیا کہ ایران کے جوہری پروگرام کو روکنا اگلی مدت میں وزیر اعظم کی حیثیت سے ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، صہیونی حکومت کے وزیر اعظم نے اپنےبے بنیاد دعووں میں مزید کہاکہ میں نے اپنے اقدامات اس کی وجہ سے ایران کو برسوں پیچھے دھکیل دیا اور میں آئندہ بھی ایسا کروں گا کہ اس کی وجہ سے ، وہ کبھی بھی ایٹمی ہتھیار نہیں بنا سکے گا ۔
نیتن یاہو نے دعوی کیا کہ جب تک میں وزیر اعظم ہوں ایران ایٹم بم نہیں بنا سکے گا، نیتن یاھو نے صیہونی حکومت کے ساتھ عرب ممالک کے سمجھوتے کے بہانے کو جواز پیش کیا اور دعوی کیا کہ ایران کے ساتھ تنازعہ کی وجہ سے وہ اس حکومت کی طرف مائل ہوئے ہیں،صہیونی حکومت کے وزیر اعظم نے جھوٹے دعوے کرتے ہوئے مزید کہاکہ ایران کے خلاف میرے سخت مؤقف کی وجہ سے بحرین ، متحدہ عرب امارات ، مراکش اور سوڈان اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات معمول پر لائے ہیں
صیہونی وزیر اعظم نے کہا کہ ایران کی مخالفت نے ان ممالک کو ہمارے ساتھ آنے پر مجبور کیا ہے،یادرہے کہ صیہونی حکومت ، جس کے پاس قریب 400 ایٹمی وار ہیڈس ہیں ، جھوٹے دعوے کرکے امریکہ کے ایٹمی معاہدے میں واپسی اور ایران پر عائد پابندیوں کے ممکنہ خاتمہ کی راہ کو نا ہموار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ صہیونیوں نے ایران کے جوہری معاہدے میں امریکہ کی واپسی پر پریشان ہیں جس کی وجہ سے وہ فریباتی مبالغہ آرائی سے کام لے رہے ہیں جبکہ امریکی حکومت نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ایرانی کے ایٹمی معاہدہ میں واپس آنا اور ایران سے مذاکرات کرنا اب اپنے مقاصد کو آگے بڑھانے کے دعوے کے سوا کچھ نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
نیویارک میں صیہونیوں کے خلاف قیامت خیز مناظر
?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: نیویارک شہر میں امریکی شہریوں نے فلسطین کی حمایت میں
اکتوبر
سیلاب اترتے ہی عمران خان اسلام آباد کی کال دیں گے، شیخ رشید
?️ 4 ستمبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ
ستمبر
صہیونیوں کو رمضان المبارک کے دوران سیف القدس کے دوبارہ شروع ہونے کا خوف
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:صہیونی حکام نے اعلان کیا ہے کہ اس سال رمضان کے
فروری
قانونی تنازعات، ناقص کارکردگی،سرمایہ کاروں کی کے الیکٹرک میں دلچسپی ختم
?️ 28 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی الیکٹرک کمپنی میں انتظامی کنٹرول اور کارکردگی کے
اپریل
اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف امریکی عوام کا شدید احتجاج، امریکا کی جانب سے ہر طرح کی امداد بند کرنے کا مطالبہ
?️ 3 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف جہاں دنیا بھر میں
جون
ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعاون کا روشن افق
?️ 13 جون 2023سچ خبریں:پاکستان کے دارالحکومت میں قائداعظم یونیورسٹی کے پالیسی اور بین الاقوامی
جون
عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد
?️ 30 اپریل 2022لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کا استعفی آئینی اعتراض
اپریل
انسٹاگرام پر نابالغ افراد کی لائیو اسٹریمنگ پر پابندی عائد
?️ 10 اپریل 2025سچ خبریں: سوشل میڈیا انٹرنیٹ کمپنی میٹا نے سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن
اپریل