سچ خبریں:نائجیریا کے سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی نائجیریا کی ریاست کدونا میں مسلح افراد نے تین حملوں میں 38 شہریوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
رشیا ٹوڈے نےنائیجیریا کے ایک مقامی عہدہ دار کے حوالے سے بتایا کہ شمالی نائجیریا کی ریاست کدونا میں مسلح افراد نے تین حملوں میں 18 شہریوں کو ہلاک کر دیا،کدونا ریاست کے داخلہ کمشنر سیموئیل اروان نے کہا کہ حملہ آور عموماً موٹرسائیکل حملے کرتے ہیں اور اسی طریقہ سے انھوں تین دیہاتوں پر حملہ کیا۔
نائجیریا کے عہدہ دار نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے حملہ کیے جانے والے علاقوں میں 38 افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ 29 مقتولین کی لاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں نےکئی کھیتوں، گھروں، ٹرکوں، کاروں اور زرعی مصنوعات کو آگ لگا دی ،یادرہے کہ حالیہ برسوں میں، شمال مغربی اور وسطی نائیجیریا میں جرائم پیشہ گروہوں کے حملے دیکھنے میں آئے ہیں، گروہوں نے حال ہی میں اپنے حملوں میں تیزی لائی ہے اور رقم بٹورنے کے لیے اسکولوں سے متعد طلباء کو اغوا کیا جاتا ہے جس کے بعد ان کے اہلخانہ سے توان وصول کیا جاتاہے۔
اس کے علاوہ آئے دن اس ملک کے متعدد علاقوں میں حفاظتی دستوں اور مسلح دہشتگردوں کے درمیان جھٹرپوں کی خبریں بھی سننے کو ملتی ہیں۔