?️
سچ خبریں:مسجد اقصیٰ کے خطیب کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت مسجد الاقصی کے خلاف اپنی تازہ ترین سازش میں اسے جگہ اور وقت کے لحاظ سے دو حصوں میں تقسیم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
قدس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مسجد الاقصیٰ کے خطیب عکرمہ صبری نے اتوار کی شام تاکید کی کہ فلسطینی عوام اس مسجد کی جگہ اور وقت کی تقسیم کے حوالے سے صیہونی حکومت کے مقاصد پورے نہیں ہونے دیں گے۔
رپورٹ کے مطابق صبری نےکہا ہے کہ وقت کی تقسیم کا مطلب یہ ہے کہ مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کے لیے مخصوص گھنٹے مختص کیے جائیں گے اور اس وقت مسجد میں مسلمان موجود نہیں ہوں گے، لیکن ایسا نہیں ہوگا،انہوں نے کہا کہ جگہ کی تقسیم کا مطلب یہ ہے کہ مسجد اقصیٰ کا ایک حصہ یہودیوں کے لیے مختص کیا جائے گا۔
مسجد اقصیٰ کے خطیب کے مطابق صہیونیوں کی زیادہ توجہ الاقصیٰ کے مشرقی علاقوں پر ہے،صبری نے کہا کہ القدس کے عوام کی بیداری اور دفاع سے صہیونی منصوبوں کو ناکام بنایا جائے گا، اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ القدس کے نوجوان اپنے آپ کو ثابت کرنے اور غاصبانہ منصوبوں جن کا مقصد قدس کو یہودی بنانا ہے ،کو شکست دینے میں ضرور کامیاب ہو ں گے ۔
انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ صیہونی حکومت القدس شہر کے اندر جو چاہتی ہے کر رہی ہے، واضح کیا کہ غاصب حکومت نے القدس کو کمزور کرنے اور مسجدالاقصی میں فلسطینی عوام کے داخلے کو روکنے کے لیے القدس کو گھیرے میں لے کر اس کے اطراف سے الگ کر دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
لاہور ہائیکوٹ کا چوہدری پرویز الہٰی کو آج 2 بجے پیش کرنے کا حکم
?️ 31 اگست 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثوں اور سرکاری
اگست
اوپو رینو سیریز کے دو فونز متعارف
?️ 19 مئی 2025سچ خبریں: اسمارٹ فونز بنانے والی چینی کمپنی اوپو نے ’رینو‘ سیریز
مئی
فلسطینیوں کے درمیان قومی مفاہمت کے حصول کے لیے پر امید
?️ 1 فروری 2022سچ خبریں: الجزائر کے وزیر خارجہ رامتن لامارا نے اپنے کویتی ہم
فروری
صہیونیوں کو انصاراللہ کے ڈرونز پر تشویش
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:ایک عبرانی چینل نے مزاحمتی تحریک کے ساتھ مستقبل میں ممکنہ
اگست
پاکستان کی دشمنی میں کھیلوں کو قربان نہ کریں
?️ 19 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ
ستمبر
مغرب کی روس پر قابو پانے کی کوشش ناکام؛ وجہ؟
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا ماننا ہے کہ ان کے
جون
صورتحال گورنر راج لگانے کی طرف جاتی دکھائی دے رہی ہے
?️ 9 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے چند لوگ
نومبر
وزیر خارجہ نے کشمیر کے مسئلے پر تجاویز پیش کی ہیں
?️ 11 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنظیم (او
نومبر