سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کی جانب سے یمنی حملوں کو روکنے کے لیے امریکہ نے امداد طلب کرنے کے بعد امریکہ نے اس ملک میں اپنے ایف22 لڑاکا طیارے تعینات کر دیے ہیں۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور اسرائيل کا خلیج فارس کی عرب ریاستوں متحدہ عرب امارات اور بحرین پر خاموش قبضہ جاری ہے۔
امریکہ نے متحدہ عرب امارات میں ایف 22 لڑاکا طیارے تعینات کردیے ہیں،اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حکام نے امریکہ سے یمنی فورسز کے حملوں کو روکنے کے سلسلے میں امداد طلب کی تھی، ذرائع کے مطابق ادھر اسرائيل نے ابوظہبی اور دبئی کے ایئر پورٹس کے کنٹرول کو اپنے ہاتھ میں لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے امارات کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے اسرائل کے مطالبات کو تسلیم نہ کیا تو امارات کے لئے اسرائیل کی تمام پروازیں منسوخ کردی جائیں گی۔
عرب ذرائع کے مطابق اندرونی طور پر متحدہ عرب امارات کا کنٹرول امریکہ اور اسرائیل کے ہاتھ میں آچکا ہے اور امارات کے حکام اب اسرائیل اور امریکہ کی مرضی کے بغیر کوئی قدم نہیں اٹھا سکتے،یادرہے کہ متحدہ عرب امارات، بحرین اور سعودی عرب کے حکام سے امریکہ اور اسرائيل صرف ڈیسکو ڈانس اور رقص کروائے گا اور ان ممالک کے باقی امور خود امریکہ اور اسرائیل کے ہاتھ میں ہوں گے۔