🗓️
سچ خبریں:صہیونی حکومت نے پہلی بار باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ لبنانی حزب اللہ تحریک کے میزائل ہمارے وجود کے لئے خطرہ ہیں۔
روز نامہ الاخبار نے آج کی اپنی رپورٹ میں لکھا ہے لبنانی حزب اللہ تحریک کی میزائل صلاحیتوں کے بارے میں ، بڑے چھوٹے اسرائیلی فوجی عہدیداروں کے تبصرے کے بعد صیہونی وزیر جنگ بنی گانٹز کی باری تھی کہ وہ پہلی بار اس صلاحیت کو باضابطہ طور پر تسلیم کریں،رپورٹ کے مطابق دشمن فوج کے عہدیدار کے ذریعہ تل ابیب کابینہ اور اسرائیلی عوام کے سامنے یہ اعلان پہلی بار کیا گیا ہے کہ حزب اللہ کے میزائل اسرائیل کے وجود کے لیے خطرہ ہیں ۔
اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ یہ بیان ایک نامہ نگار کے سوال کے جواب میں، تقریر کی غلطی کے نتیجے میں یا زبانی کشمکش میں نہیں دیا گیا ہے بلکہ گانٹز نے اسرائیلی پارلیمنٹ) کے سامنے صیہونی حکومت کے جاسوسوں سے متعلق قانون میں ترمیم کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس میں ایک منظم اور پہلے سے تیار کی ہوئی تقریر میں کیا ہے، رپورٹ کے مطابق ، اسرائیلی وزیر جنگ نے اس بات پر زور دیا کہ حزب اللہ کے میزائل اسرائیل کے وجودکے لئے خطرہ ہیں۔
گانٹز نے حزب اللہ کی اپنی میزائل صلاحیتوں کو بڑھانے کی کوششوں کو بیان کیا اور ان کی درستگی نے اس طرح کے غیر معمولی بیانات کی بنیاد فراہم کی ، جبکہ انھوں نےیہ دعویٰ بھی کیا کہ تل ابیب حزب اللہ کے میزائلوں کی طاقت کو بڑھنے کی اجازت نہیں دے کہ اس کا وجود خطرے میں پڑ جائے۔
یادرہے کہ متعدد صیہونی عہدہ دار اس سے پہلے بھی حزب اللہ سے اپنے خوف و ہراس کو بیان کر چکے ہیں کہ اس تنظیم کے میزائلوں کے ڈر کی وجہ سے انھیں راتوں میں نیند نہیں آتی اور فوجی نوکریاں چھوڑ کر بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
سائنس دانوں نے انسانی خلیے سے ننھے روبوٹ تیار کرلیے
🗓️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکی ماہرین نے طویل تحقیق اور محنت کے بعد انسان
دسمبر
کانگریس میں نیتن یاہو کی تقریر پر امریکی نمائندوں کے شدید ردعمل کی لہر
🗓️ 25 جولائی 2024سچ خبریں: کانگریس میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کی تقریر کے
جولائی
مہنگائی کی بنیاد ن لیگ نے رکھی تھی: شاہ محمود قریشی
🗓️ 24 جنوری 2021مہنگائی کی بنیاد ن لیگ نے رکھی تھی: شاہ محمود قریشی ملتان(سچ
جنوری
ترکی کی حکمران جماعت کی کمزوری کیا ہے؟
🗓️ 15 فروری 2025 سچ خبریں: ترکی کے بعض سیاسی اور میڈیا حلقوں نے اعلان
فروری
یمن نے فرانسیسی بحری جہاز کو کیوں روکا؟
🗓️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: یمنی فورسز کی دھمکی کے بعد فرانسیسی بحریہ کے ایک
دسمبر
اسمارٹ فونز کے لیے گوگل لینس جیسا سرکل سرچ فیچر متعارف
🗓️ 19 جنوری 2024سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے ویب
جنوری
سیلاب متاثرین کیلئے تمام امدادی اشیا ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں، مریم اورنگزیب
🗓️ 8 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے
ستمبر
سقطری میں عرب امارات کی طرف سے یمنی خواتین کی بھرتی
🗓️ 27 اگست 2022سچ خبریں: یمن کے سقطری کے مقامی ذرائع نے اعلان کیا
اگست