سچ خبریں: صیہونی فوجیوں کے قسام فورسز کے چنگل میں پھسنے اور غزہ کے مشرق میں قابض فوج کے ٹھکانوں کے خلاف فلسطینی مزاحمت کاروں کے راکٹ حملوں کی وجہ سے ان جارح عناصر کی ایک بڑی تعداد ہلاک ہوئی۔
المیادین چینل نے قسام بٹالین کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے فوجی سازوسامان کو جو خانیونس کے مشرق میں الفرحین کے علاقے میں داخل ہوا تھا، یاسین 105 آر پی جیز نے تباہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کی سرنگیں صیہونیوں کا قبرستان کیوں بنیں گی؟
ان بٹالین نے اعلان کیا کہ قسام کی فورسز نے خانیونس کے مشرق میں گھسنے والے صہیونی عناصر کو گھات لگا کر ہلاک کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
انہوں نے تاکید کی کہ فلسطینی فورسز نے آر پی جی یاسین 105، درمیانے ہتھیاروں اور مارٹروں سے جارحیت پسندوں کو نشانہ بنایا،اس حملے کے دوران صیہونی حکومت کے 2 ٹینک تباہ ہو گئے اور فلسطینی فورسز بحفاظت اپنے ہیڈ کوارٹر واپس پہنچ گئیں۔
مزید پڑھیں: حماس کے غیر مرئی کمانڈر محمد ضیف یا اسرائیل کے لیے موت کا فرشتہ؟
اس حوالے سے عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے تسلیم کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے مشرق میں واقع کیسوفیم کے علاقے میں صیہونی فوجیوں کی ایک بڑی تعداد کو 2 راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس میزائل حملے میں بڑی تعداد میں صیہونی فوجی مارے گئے۔