?️
سچ خبریں: اسپین کے وزیر خارجہ خوسی مانوئل الباریس نے الجزیرہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں اعلان کیا کہ غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ غزہ میں ہزاروں فلسطینیوں کا قتل بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ الباریس نے کہا کہ آج یورپی یونین کی اکثر ریاستیں فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرتی ہیں۔
اسپین کے وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ فلسطینی عوام کو کیوں ہمیشہ کے لیے اپنے وطن سے محروم ہونا چاہیے؟ انہوں نے وضاحت کی کہ فلسطینی ریاست کی تسلیمیت کا عمل، جس کا آغاز ہم نے کیا ہے، ہمی اس سلسلے میں اپنا کام جاری رکھنے کا اختیار دیتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسپین اور یورپی یونین، صہیونیوں کی طرف سے مغربی کنارے کی کسی بھی غیر قانونی الحاق کو تسلیم نہیں کریں گے۔
خوسی مانوئل الباریس نے مزید کہا کہ ہم نے اسرائیل کو برآمدات پر مکمل پابندی یا آباد کاروں کے ساتھ تجارت پر پابندی عائد کرنے کی حمایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم زمینوں کی کوئی بھی غیر قانونی ضبطی یا فلسطینی علاقوں کے الحاق کو تسلیم نہیں کریں گے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دو ریاستی حل کے حصول اور فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اسپین کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ کوشاں ہے۔ الباریس نے خبردار کیا کہ ہم اسرائیلی وزراء کو، جو دو ریاستی حل کو مسترد کرتے ہیں، یورپ میں داخل ہونے سے روکیں گے۔ انہوں نے اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ وہ اسپین کے عوام کے بارے میں جھوٹی معلومات پھیلا رہا ہے اور یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ وہ یہود مخالف ہیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
یوکرین جنگ میں مغربی مداخلت بڑھ رہی ہے:روس
?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:کریملن کے ترجمان نے خبردار کیا کہ یوکرین کی جنگ میں
مئی
بن سلمان کے ساتھ کاروباری معاملات؛ ٹرمپ کا نیا قانونی چیلنج
?️ 18 جنوری 2023سچ خبریں:اگر امریکی محکمہ انصاف نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے
جنوری
ایران، روس اور چین کی مشترکہ فوجی مشقیں؛ تہران کی دفاعی طاقت عروج پر
?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:ایران، روس اور چین کی مشترکہ فوجی مشقوں کا واضح
مارچ
آئی ایم ایف اور پاکستان میں اسٹاف لیول معاہدہ طے
?️ 13 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور آئی ایم ایف میں اسٹاف لیول معاہدہ طے پا
جولائی
چار دن میں عربوں ڈالر کا نقصان
?️ 16 مئی 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کے فلسطینی مزاحمتی تحریک کے ساتھ موجودہ جنگ کے
مئی
پاکستان: ضرورت پڑنے پر ہمارا ایٹمی پروگرام سعودی عرب کو فراہم کیا جائے گا
?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع نے دونوں ممالک کے درمیان طے
ستمبر
صیہونی حکومت کی موجودگی خطے کے بدقسمتی ہے: امیر عبداللہیان
?️ 28 جون 2022سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے
جون
سعودی عرب جانے والوں کو ایسٹرا زینیکیا اور فائزر ویکیسن لگانا ہوگا
?️ 15 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں وزیراعظم
جون