?️
سچ خبریں: صیہونی اخبار نے غزہ جنگ کے بعد کے مرحلے کے لیے صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ کے خفیہ منصوبے کا انکشاف کیا ہے۔
عبرانی ذرائع نے ایک رپورٹ میں غزہ کی پٹی کے سیاسی مستقبل کے لیے صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ کے خفیہ منصوبے کا انکشاف کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں اسرائیلی نسل کشی پر ہیگ ٹریبونل کا اہم پیغام
صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ نے بدھ کے روز انکشاف کیا ہے کہ بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ غزہ میں ایک ہمہ گیر فوجی حکومت کی بنیادیں مضبوط کرنے کے بعد پہلے مرحلے میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں پر فتح کی صورت میں دو مرحلوں پر مشتمل عمل پر غور کر رہی ہے۔،اگلے مرحلے میں ریاض سمیت عرب ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کی اپنی دیرینہ خواہش کی تکمیل کے لیے کوشش کرے گی۔
جنگی کابینہ کے حکام کے مبینہ منصوبے کی تفصیلات کا حوالہ دیتے ہوئے، یروشلم پوسٹ نے لکھا کہ اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں، نیتن یاہو کی کابینہ غزہ میں ایک جامع فوجی حکومت کی تشکیل کی کوشش کرے گی جس کا مقصد غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی کی نگرانی کرنا ہے۔
اس منصوبے کے دوسرہ مرحلہ سعودی عرب کی شراکت سے ایک عرب اور بین الاقوامی اتحاد کی تشکیل ہے جس میں مصر، مراکش، متحدہ عرب امارات، بحرین اور دیگر ممالک شامل ہوں گے جس کا مقصد ایک "نئی فلسطینی ریاست” کی تشکیل کے لیے علاقائی سطح پر تعلقات کو معمول پر لانا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق صہیونی حکام کے جنگ کے بعد کے منصوبے میں غزہ کی پٹی میں نئی حکومت حماس تحریک سے وابستہ سیاسی قوتوں اور مغربی پٹی میں محمود عباس کی سربراہی میں خود مختار تنظیموں کی موجودگی کے بغیر تشکیل پائے گی۔
صیہونی اخبار نے مزید کہا کہ اگر جنگی کابینہ اس پٹی میں استحکام قائم کرنے کے بعد ایک نئی فلسطینی حکومت کی تشکیل میں کامیاب ہو جاتی ہے، تو سیاسی تنظیموں اور تعلیمی اداروں کے ڈھانچے میں جامع اصلاحات اور دہشت گردی کے خلاف جنگ اور مغربی کنارے میں انتظامی مستقبل پر قابو پا لیا جائے گا۔
اس رپورٹ کے مطابق، اگر یہ منصوبہ 2-4 سال کی ٹائم لائن میں کامیاب ہو جاتا ہے، تو اسرائیل فلسطینی اتھارٹی کی سرزمین میں ایک مخصوص فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے گا ۔
عبرانی اخار یروشلم پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں غزہ پر حملے میں صیہونی فوج کے بڑے پیمانے پر جانی نقصان خاص طور پر اسرائیلی فوج کی ایلیٹ بریگیڈز گولانی انفنٹری اسپیشل فورسز کے انخلاء کا ذکر نہیں کیا۔
جنگ کے بعد اس منصوبے پر عمل درآمد کی اہمیت کے بارے میں کابینہ کے خیال میں غزہ کے لیے موجودہ جنگی کابینہ کا منصوبہ آنے والے دنوں کے لیے اسرائیل کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
مزید پڑھیں: کیا صہیونی واقعی پسپائی اختیار کر رہے ہیں؟
ایسی حالت میں کہ ایک طرف صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ اور جنگی کابینہ کے خلاف مقبوضہ علاقوں میں جنگ جاری رکھنے کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور دوسری طرف جنگی اتحادی کابینہ میں اختلاف رائے اور حکمران جماعت (لیکوڈ) بنیامین نیتن یاہو کے صدارتی عہدہ کے رہنماؤں کے ساتھ کنیسٹ میں حریف جماعتوں کی مخالفت روز بروز شدت اختیار کرتی جا رہی ہے اور کابینہ سے اعتماد واپس لینے اور نیتن یاہو کے مواخذے کی دہلیز پر پہنچ گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
یمن جنگ میں ریاض کی غلط فہمیاں اور علاقائی حیثیت کے لیے سعودی عرب کا ناقابل واپسی راستہ
?️ 17 نومبر 2021سچ خبریں:یمن جنگ میں شکست کی تلافی کے لیے سعودی عرب کے
نومبر
یوم مزدور کے مظاہروں میں فرانسیسی پولیس کا بھاری نقصان
?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:فرانس کے وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ یوم مزدور کے
مئی
پاکستانی پاسپورٹ کا دنیا کے بدترین پاسپورٹس میں شمار ہونے پر گورنر پنجاب کا رد عمل
?️ 11 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے سماجی
جولائی
حزب اللہ کا رمت ڈیوڈ بیس پر میزائل حملہ
?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: ہفتے کے روز اپنے دوسرے بیان میں لبنان کی حزب اللہ
ستمبر
قابض حکومت حماقت نہ کرے: فلسطینی استقامت
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں: فلسطین کی استقامتی تنظیموں نے آج منگل کو سیف القدس
مئی
گورنر پنجاب کی ترکیہ اور آذربائیجان کے سفیروں سے ملاقات، ساتھ دینے پر اظہار تشکر
?️ 13 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی ترکیہ
مئی
یمن میں امریکہ کے اشاروں پر جارحیت ہورہی ہے:بحرینی مذہبی رہنما
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:بحرین کے مذہبی رہنما اور عالم دین شیخ عیسی قاسم نے
فروری
سام سنگ نے گلیکسی ایم سیریز کا پہلا 5 جی فون متعارف کرادیا
?️ 30 اپریل 2021سیؤل(سچ خبریں) اسمارٹ فون بنانے والی معروف کمپنی سام سنگ نے گلیکسی
اپریل