?️
سچ خبریں: عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط نے کہا ہے کہ غزہ پٹی میں اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی نسل کشی انسانیت کے ماتھے پر ایک کلنک کا داغ ہے، جس نے اس مظالم کو دیکھا اور سنا مگر قتل و غارت اور تباہی کے سامنے صرف ایک تماشائی بن کر رہ گئی۔
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منعقدہ عرب میڈیا کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم نے ایک نیا سانحہ جھیلا ہے، اور وہ ایسے وقت میں جب انسانی اقدار اور حقوق کو اولین ترجیح ہونی چاہیے تھی۔
عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نے امید کا اظہار کیا کہ شرم الشیخ معاہدہ اس ہولناک قتل عام کا خاتمہ کرے گا، فوری طور پر غزہ کی تعمیر نو کے اقدامات شروع ہوں گے، اور فلسطینی عوام اپنی زمین پر قائم رہیں گے تاکہ اسرائیل کا فلسطین کو اس کے باشندوں سے خالی کرنے کا وہم خاک میں مل جائے۔
ابوالغیط نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسرائیل بارود اور خون سے نئے مشرق وسطیٰ کا نقشہ مرتب نہیں کر سکتا۔
انہوں نے لبنان کے حوالے سے عرب لیگ کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کا لبنانی زمین سے مکمل انخلاء اور سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کی تمام شقوں پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی مایوسی کے عالم میں لبنان میں تشویش پھیلانے اور ملک میں تقسیم پیدا کرنے کی ایک کوشش ہے، اور لبنانی عوام اس چال میں ہرگز نہیں آئیں گے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
سابق قطری وزیراعظم کی خلیج فارس کی سلامتی کے لیے عرب ممالک کو نئی تجویز
?️ 7 اگست 2021سچ خبریں:خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں بحری جہازوں پر ہونے والے
اگست
جنوبی لبنان میں 23 شہداء کی لاشیں برآمد؛ صہیونی افواج کی درندگی کا پردہ فاش
?️ 19 فروری 2025 سچ خبریں:جنوبی لبنان کے کچھ علاقوں سے صہیونی افواج کے جزوی
فروری
کیا بائیڈن امریکی صدارت کے اہل ہیں؟
?️ 14 فروری 2024سچ خبریں: امریکی عہدیدار کی جانب سے اس ملک کے صدر کے
فروری
افواج پاکستان کسی خاص سیاسی سوچ اور جماعت کی نمائندگی نہیں کرتیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
?️ 25 اپریل 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل
اپریل
وزیر اعظم کی پاکستان میں چینی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی
?️ 20 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں صنعت کاری پر چینی سرمایہ کاروں
نومبر
ایران کی نئی حکومت کے بارے میں اقوام متحدہ کا اہم اعلان
?️ 31 اگست 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے ایران کے نئے صدر کو
اگست
دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر
?️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں:لاہور کو فضائی آلودگی کی شدت کی وجہ سے دنیا کا
اکتوبر
پاکستان سے ایک ہزار طلبہ کو زراعت کی جدید تربیت کیلئے یانگلنگ ایگریکلچرل بیس بھیجنے کا فیصلہ
?️ 9 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان سے سرکاری
جون