عقبہ نشست میں کیا ہوا؟

عقبہ

?️

سچ خبریں: مصر، اردن اور فلسطین کے رہنماؤں نے عقبہ سربراہی اجلاس میں فلسطینی عوام کو بے گھر کرنے کے اسرائیل کے سازشی منصوبے کی مخالفت کا اظہار کیا اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے ساتھ جامع امن کے حصول کے لیے ممالک کی کوششوں پر زور دیا۔

قدس کی رپورٹ کے مطابق ایسے وقت میں جب غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کی فوجی جارحیت جاری ہے اور جنوبی لبنان میں اس حکومت کے آئے دن حملے ہو رہے ہیں، بدھ کے روز اردن کے شہر عقبہ میں غزہ اور مغربی کنارے کی صورتحال کی تحقیقات کے لیے اردن کے بادشاہ، مصر کے صدر اور فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ کے درمیان عقبہ کے نام سے معروف سہ فریقی اجلاس منعقد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامو فوبیا کے خلاف ہیں، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہیں:چینی صدر

عقبہ میں سہ فریقی اجلاس میں جس کی میزبانی اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے کی اور جس میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے شرکت کی، شرکاء نے غزہ میں اسرائیلی حکومت کی جارحیت کو روکنے کے لیے دباؤ جاری رکھنے کی ضرورت اور غزہ کی پٹی کے باشندوں کی حمایت پر زور دیا۔

عقبہ میں سہ فریقی اجلاس کے اختتام پر شریک عرب ممالک کے رہنماؤں نے فلسطینی عوام کو بے گھر کرنے کے صیہونی حکومت کے سازشی منصوبے کی مخالفت کا اظہار کیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلیوں کے اس منصوبے کا مقابلہ کرے اور غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے کے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کی مخالفت کرے

اس بیان کے مطابق عقبہ اجلاس میں مسئلہ فلسطین کو تباہ کرنے اور فلسطینی ریاست کے دو حصے غزہ اور مغربی کنارے کے درمیان فاصلہ پیدا کرنے کی تمام کوششوں کی مکمل مخالفت پر زور دیا گیا۔

مصر، اردن اور فلسطین کے سربراہان نے غزہ کی پٹی کے کچھ حصوں پر دوبارہ قبضہ کرنے کی کوششوں کے بارے میں خبردار کیا اور اس میں محفوظ زون بنا کر اس بات پر زور دیا کہ بے گھر فلسطینیوں کو اپنے گھروں کو واپس جانے کی اجازت دی جائے۔

نیز اس نشست میں غزہ کے باشندوں کے دکھ اور تکالیف کو کم کرنے کے مقصد سے غزہ میں انسانی امداد کو مستقل اور مناسب طور پر بھیجنے کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

مزید پڑھیں: فلسطین کے لیے پیش کیے گئے منصوبے

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے میں رونما ہونے والے واقعات اور فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی آبادکاروں اور انتہا پسندوں کے معاندانہ اقدامات نیز بیت المقدس میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے مقدس مقامات کی بے حرمتی سے حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

نتن یاہو کے متضاد بیانات نے اسرائیل میں نیا تنازع کھڑا کر دیا

?️ 7 اکتوبر 2025نتن یاہو کے متضاد بیانات نے اسرائیل میں نیا تنازع کھڑا کر

وزیر اعظم نے حل شدہ شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا

?️ 9 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نےان تمام حل شدہ

عمران خان کو وسیع پیمانے پر امریکہ مخالف مارچ

?️ 2 اپریل 2022سچ خبریں:  پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے آج پاکستانی عوام

کراچی: ملیر سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے 4 ایجنٹس کی گرفتاری کا دعویٰ

?️ 25 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ پولیس کے خصوصی تحقیقاتی یونٹ (ایس آئی یو)

غزہ کی پٹی کے شمال سے اسرائیل کے انخلا کی وجہ؟

?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیل ہیوم اخبار نے کے مطابق غزہ کی پٹی کے شمال

ایران کے خلاف امریکہ کے جرم کی مذمت

?️ 23 جون 2025سچ خبریں: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو زرداری نے آج

Crismonita Dwi Putri, RI`s Track Cycling Athlete for Asian Games

?️ 21 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود کے معاملے پر محتاط رہنے کی توقع

?️ 5 جون 2024کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 10

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے