سچ خبریں:آج صبح عراقی شہر ناصریہ میں امریکی فوج سے تعلق رکھنے والے رسد کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔
بغداد ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق منگل کی صبح عراقی شہر ناصریہ میں امریکی فوجی رسد کے ایک اور قافلے کو نشانہ بنایا گیا، رپورٹ کے مطابق ابھی تک کسی گروپ نے ناصریہ میں امریکی فوجی رسد کےقافلے کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں عراق کے ذی قار اور الانبار صوبوں میں امریکی فوجی رسد کے قافلوں کے راستے میں سڑک کے کنارے کئی بم دھماکے ہوئے ہیں،یادرہے کہ حالیہ مہینوں میں امریکی رسد کے قافلوں کو عراق کے مختلف علاقوں میں بار بار نشانہ بنایا گیا ہے۔
تاہم امریکی عراقی پارلیمنٹ کی جلد سے جلد ملک چھوڑنے کی قرارداد کی پاسداری سے گریز کرتے رہتے ہیں۔